شورکوٹ: ڈی پی او جھنگ کا دورہ شورکوٹ کھلی کچہری کا انعقاد

شورکوٹ( سٹارنیوز )تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر جھنگ ملک طارق محبوب نے تھانہ شورکوٹ سٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا لوگوں کے مسائل سنے اور ان مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات صادر کیے اس موقع پر تحصیل شورکوٹ کے تھانہ جات کے ایس ایچ اوز تفتیشی افسران اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی شورکوٹ کی صحافتی تنظیموں نے ڈی پی او جھنگ کی توجہ شورکوٹ کے اہم مسائل کی طرف مبذول کرائی ان مسائل کو حل کرنے کے لیے ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا کھلی کچہری میں عوام کے علاؤہ وکلاء صحافی تاجر برادری نے شرکت کی ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے وژن کے مطابق کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام کو فوری اور سستا انصاف ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ غریب اور مظلوم عوام کے لیے میرے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں کسی بھی شکایت کی صورت میں ان کے واٹس ایپ نمبر پر اپنی شکایت بھیجی جا سکتی ہے جس پر فوری ایکشن ہوگا اور جائز مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہمیں گورنمنٹ کی طرف سے جو تنخواہ ملتی ہے وہ عوام کے ٹیکسوں سے دی جاتی ہے سرکاری ملازمین عوام کے خادم ہیں اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہمارا اولین فرض ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل میں کوتاہی برتنے والے کرپٹ اور کام چور ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ایف ائی ار درج کروانا ہر شہری کا بنیادی حق ہے اگر اس بنیادی حق میں کوئی رکاوٹ بنے تو مجھ سے براہ راست رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے آپکی ہر شکائیت کا ازالہ کیا جائے گا اس موقع پر انہوں سائلین کے مسائل بھی سنے اور سائلین کی طرف سے دی جانے والی درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات صادر کیے سائلین کی طرف سے ڈی پی او جھنگ کے عوامی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا.

رپورٹ کلیم اللہ طور