مسلم امہ کو کھل کر مظلوم فلسطینیوں کی مدد کرنی چاہیے
عمران رضا

شورکوٹ ( کلیم اللہ طور) سیاسی و سماجی شخصیت ممبر ضلعی امن کمیٹی و سابق چٸیرمین میونسپل کمیٹی شورکوٹ امیدوار صوباٸی اسمبلی چوہدری عمران رضا نے سٹی پریس کلب شورکوٹ کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا ہے کہ اسرائیل اور بھارت دونوں ہٹ دھرم ملک ہیں اسرائیل نے نہتے فلسطینیوں پر آگ اور بارود کی بارش کر رکھی ہے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی ادارے دوہرے معیار کو ختم کریں اور فلسطین پر ڈھائے جانے والے مظالم بند کروائیں اسرائیل نے القدس کی سر زمین پر اپنی ریاست قائم کرکے مسلمانان عالم کے سینے میں خنجر گھونپا تھا وقت آ چکا ہے کہ مسلمانان عالم ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر اسرائیل کی صیہونی ریاست کے خلاف نبرد آزما ہوجائیں انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی مجاہدین کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد اقوام متحدہ کے اجلاس کا اعلان اس بات کی عکاسی کر رہا ہے کہ یہ ادارے صرف طاقتور کا ساتھ دینے کے لئے بنائے گئے ہیں ۔ اگر اقوام متحدہ بروقت اپنا مثبت کردار ادا کرتی تو آج کشمیر اور فلسطین جیسے واقعات دیکھنے کو نہ ملتے ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ فلسطین کے مسلمانوں کا ساتھ دیتے ہوئے قدس کی سرزمین سے یہودیوں کو بے دخل کرنے کے احکامات جاری کرے اور دنیا بھر کے مسلمان ممالک اس سلسلے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں ۔