اے امت مسلمہ کے حکمرانوں مسلمان ایک جسم کی مانند ہوتے ہیں جب جسم کے کسی حصے کو تکلیف ہو تو پورا جسم بےچین ہوجاتا ہے، پیر سید محمد سردار علی شاہ جیلانی قادری

آج پورا فلسطین آپ سب کو پکار رہا ہے، پیر سائین محمد شفیق احمد قادری

کراچی (بیورو چیف جرنلسٹ محمد فاروق برڑو قادری) سالانہ بین الاقوامی عظیم الشان سالانہ بڑی گیارہویں شریف و عرس مبارک حضرت پیر سید محمد عاشق علی شاہ جیلانی قادری رحمۃ اللّٰہ علیہ درگاھ عالیہ دیھ سوھو شریف پیرطریقت رہبر شریعت حضرت علامہ پیر سید محمد سردار علی شاہ جیلانی قادری کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس میں پنجاب، بلوچستان سمیت مملکت پاکستان کے ہر چھوٹے بڑے شہروں سے سید سادات، علمائے کرام، مشائخ عظام، مذھبی، سیاسی اور سماجی تنظیموں سمیت عاشقان رسول کی سیکڑوں کے تعداد میں شرکت، تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی عظیم الشان سالانہ گیارہویں شریف و عرس مبارک حضرت پیر سید محمد عاشق علی شاہ جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے جلسے کی پیرطریقت رہبر شریعت حضرت علامہ پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی قادری نے جلسے نگرانی اور اناوسمینٹ کی، جس کی شروعات اللّٰہ رب العالمین کے پاک کلام کی تلاوت اور حمد باری تعالیٰ سے کی گئی، جس میں حضرت علامہ پیر سید گل احمد شاہ جیلانی قادری، حضرت علامہ مولانا خطاب دلنواز خطیب اہلسنت غفران محمود سیالوی، پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ مولانا مفتی سائین محمد شفیق احمد قادری، حضرت علامہ حافظ مدد علی عباسی، حضرت علامہ مولانا حافظ در محمد سھڑو، حضرت علامہ مولانا مفتی دوست علی سکندری، حضرت علامہ مولانا مقرر اہلسنت صاحبزادہ شیر مصطفیٰ حق النبی سکندری، حضرت علامہ مولانا خطاب دلنواز خطیب اہلسنت صاحبزادہ بلبل مدینہ عبید اللہ ڈاھڑی، حضرت علامہ حافظ علی اکبر قاسمی، حضرت علامہ مولانا محمد راشد شفیق قادری سمیت تمام درگاہوں کے سجادہ نشینوں کی شرکت، تلاوت قرآن پاک اور حمد باری تعالیٰ کے بعد علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے مسلمانوں ہم شرمندہ ہیں آپ سے ہمارے حکمرانوں صرف اور صرف مذمت کریں گے اور مذمت کر رہے ہیں اس سے کیا ہوگا، اسرائیل فلسطین پے ظلم سے روک جائے گا، نا توہین رسالت کی حفاظت کرسکتے ہیں اور نہ کسی مسلمان پر ظلم کرنے کی حفاظت کرسکتے ہیں، حکمران صرف مذمت کریں گے مذمت سے کیا ہوگا؟ ہمیں مذمت نہیں چاہیے ہمیں مرمت چاہیے اسرائیل کی۔ علمائے کرام نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے امت مسلمہ کے حکمرانوں مسلمان ایک جسم کی مانند ہوتے ہیں جب جسم کے کسی حصے کو تکلیف ہو تو پورا جسم بےچین ہوجاتا ہے، آج پورا فلسطین آپ سب کو پکار رہا ہے، چھوٹے چھوٹے بچوں کی لاشیں اٹھا کر ہمارے فلسطینی بھائی امت مسلمہ کو پکار رہے اور نام نہاد امت مسلمہ کے مفادپرست حکمران خاموش تماشائی کاکردار ادا کرتے نظر آتے ہیں، کافر ہمارے فلسطینی بھائیوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ کر صفحہ ہستی سے مٹانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں اور دوسری طرف قاتل اسرائیل کی تمام کافر ملکوں کے حکمران قاتل اسرائیل کی کھل کر عملی مدد کر رہے ہیں، علمائے کرام نے مزید کہا ہے کہ مسلمان ملکوں نے عملی طور پر اپنے نہتے فلسطینی بھائیوں کو بےیاتومددگار چھوڑ دیا اور مسلم حکمران صرف باتوں سے کام چلا رہے ہیں اے امت مسلمہ کے حکمرانوں باتوں سے نہیں مانتے گھس جاوّ نعرہ تکبیر اللہ اکبر، لبیک یا رسول کا نعرہ بلند کرکے اور کفر کانام ونشان مٹا دو اگر ایسا نہیں کر سکتے تو چھوڑ دو اپنے اقتدار ورنہ بروز قیامت پھر اللہ کو کیا منہ۔ دکھاوّ گے۔ پیرطریقت رہبر شریعت حضرت پیر سید محمد سردار علی شاہ جیلانی قادری نے صدارتی خطاب اور دعا کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ کریم اہل فلسطین کی مدد فرمائے اور پوری امت کو آزادی کی نعمت عطاء فرمائے۔ اے اللّٰہ ہمارے حکمرانوں کو سیدھی راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرما اور فلسطین کے مسلمانوں کی مدد کرنے کی توفیق عطا فرمائیں، اے میرے رب ہماری دعاؤں کو حضرت محبوب مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے وسیلے سے قبول فرما، (آمین ثم آمین) اس موقع پر صاحبزادگان حضرت علامہ پیر سید میراں شاہ جیلانی قادری، پیر سید اسماعیل شاہ جیلانی قادری سمیت دیگر سید سادات ؤ علمائے کرام نے خطاب کیا،

رپورٹ محمد فاروق برڑو قادری