جھنگ پیٹرول 40 روپے اور ڈیزل 15 روپے واضع کمی کے بعد بھی روز مرہ کی اشیاء گھی چینی آئل کے ریٹ اور بسوں ویگنوں کے کرائے کم نہ ہوسکے عوام تاحال ریلیف سے محروم ہیں مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کر نے میں مقامی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ناکام نظر آرہے ہیں اور مافیا کے خلاف قانونی کاروائی کرنے سے گریزاں

جھنگ (محمد ناصر )پیٹرول 40 روپے اور ڈیزل 15 روپے واضع کمی کے بعد بھی روز مرہ کی اشیاء گھی چینی آئل کے ریٹ اور بسوں ویگنوں کے کرائے کم نہ ہوسکے عوام تاحال ریلیف سے محروم ہیں مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کر نے میں مقامی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ناکام نظر آرہے ہیں اور مافیا کے خلاف قانونی کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں جسکی وجہ سے مصنوعی مہنگائی کا نیٹ ورک عوام کو ریلیف دینے میں آڑے آرہا ہے اگر بلاتفریق کاروائی نہ کی گئی تو غریب عوام اسی طرح مہنگائی کی چکی میں پستی رہے گی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد اشیاء ضرور یہ اور کرایوں میں کمی نہ ہونا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب اور انتظامیہ افسران سے مطالبہ کیا ہے کنٹرول ریٹ پر اشیاء کی فروخت کو یقینی بنایا جائے گراں فروشوں اور کرایوں میں کمی نا کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائی کی جائے

رپورٹ رانا محمد رمضان سٹارنیوز جھنگ