اسا تذہ کو طلبہ کی نصابی وہم نصابی سرگرمیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔مسعود یزدانی۔ گزشتہ روز گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سپرانوالہ میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ جس میں مہمان خصوصی ڈپٹی ڈی ای او احمد پور سیال مسعود احمد یزدانی تھے
سلطان باہو(بیوروچیف) اسا تذہ کو طلبہ کی نصابی وہم نصابی سرگرمیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔مسعود یزدانی۔ گزشتہ روز گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سپرانوالہ میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ جس میں مہمان خصوصی ڈپٹی ڈی ای او احمد پور سیال مسعود احمد یزدانی تھے ۔جبکہ مہمانان اعزاز اے ای اوز پرویز علی ،تنویر عباس، محمد نعیم اور زوہیب صاحب تھے۔۔جبکہ ہیڈ ٹیچر غلام شبیر صآحب نےبتایا کہ اس تقریب کے اہتمام کا مقصد ان طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جنہوں نے PEC کے فرسٹ سہمای کے امتحان میں پوزیشن لی ہیں۔ مسعود احمد یزدانی نے پروگرام کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی نصابی وہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے اور اساتذہ کو بھرپور حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ طلبہ میں آگے بڑھنے کا شوق پیدا ہو۔بعد میں بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے
رپورٹ امتیاز شیخ












