ڈپٹی کمشنرعبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر ضلع بھر کی سبزی و پھل منڈیوں میں بولی سے لیکر ترسیل کے عمل تک موثر نگرانی کی جارہی ہے

جھنگ( سٹارنیوزآنلائن)ڈپٹی کمشنرعبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر ضلع بھر کی سبزی و پھل منڈیوں میں بولی سے لیکر ترسیل کے عمل تک موثر نگرانی کی جارہی ہے۔ضلعی انتظامیہ شہریوں کو مصنوعی مہنگائی کے خاتمہ کے حوالہ سے ہر ممکن ریلیف فراہم کررہی ہے۔ اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ نیاز احمد مغل نے علی الصبح سبزی و پھل منڈی کا دورہ کیا اور مختلف شیڈز میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ کی اور اپنی نگرانی میں مختلف سبزیوں کی بولی کروائی۔اس موقع پرانہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو اشیاءضروریہ کی سستے داموں فراہمی کے حوالے سے مسلسل متحرک ہے۔سبزیوں وپھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے سبزی منڈی کے باقاعدگی سے براہ راست مانیٹرنگ کی جار ہی ہے تاکہ شہریوں کو ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ ریٹس پر اشیاءضروریہ دستیاب ہوں۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایات جاری کیں کہ نیلامی کا عمل شفاف اور طے شدہ طریقے کے مطابق ہونا چاہیے۔ دوکانداروں اور پھڑیوں کے پاس سرکاری ریٹ لسٹ موجود ہو اور اسی کے مطابق سبزی اور پھلوں کی فروخت یقینی بنائی جائے۔

رپورٹ رانا محمد رمضان سٹارنیوز جھنگ