)اٹھارہ ہزاری میں محکمہ مال میں مڈل مین سرگرم ،محکمہ مال میں مبینہ طور پر مڈل مینوں نے لوٹ مار کا بازار گرم

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ سٹار نیوز)اٹھارہ ہزاری میں محکمہ مال میں مڈل مین سرگرم ،محکمہ مال میں مبینہ طور پر مڈل مینوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ،تحصیلدار،گرداوراورپٹواری صاحبان کے نام پر سائلین سے ہزاروں روپے بٹورے جاتے ہیں مڈل مین سادہ لوح سائلین کو مختلف قانونی امور کے جھانسےدیکررقوم نکلواتے ہیں شہریوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ان مڈل مینوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ محکمہ مال میں مڈل مینوں سے بڑی رشوت کا خاتمہ ہو سکے

رپورٹ برکت اللہ نمائندہ سٹار نیوز اٹھارہ ہزاری