کبیروالا کے دیہی علاقوں میں لنکس روڈز ٹوٹ پھوٹ کا شکار،متعدد تعمیر ہونے والے روڈز میں ٹھیکیدار ادھورا کام چھوڑ کر فرار،ٹوٹ پھوٹ کا شکار روڈز جسوکانویں سے سرائے سدھو اور نانک والی جودھ پور پر عوام روزانہ ذلیل و خوار ہونے لگی،حکام بالا نوٹس لیں،اہلیان علاقہ

بارہ میل(نامہ نگار)کبیروالا کے دیہی علاقوں میں لنکس روڈز ٹوٹ پھوٹ کا شکار،متعدد تعمیر ہونے والے روڈز میں ٹھیکیدار ادھورا کام چھوڑ کر فرار،ٹوٹ پھوٹ کا شکار روڈز جسوکانویں سے سرائے سدھو اور نانک والی جودھ پور پر عوام روزانہ ذلیل و خوار ہونے لگی،حکام بالا نوٹس لیں،اہلیان علاقہ۔تفصیل کے مطابق کبیروالا کے دیہی علاقوں کے لنکس روڈز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں،متعدد زیر تعمیر روڈز میں ٹھیکیدار حضرات ادھورا کام چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے عوام ذلیل و خوار ہو رہی ہے جسوکانویں سے سرائے سدھو اور نانک والی جودھ پور روڈز بالکل تباہ و برباد ہو چکے ہیں جس سے مسافر حضرات ذلیل و خوار اور گاڑیاں کھٹارہ ہو رہی ہیں،مقامی شخص اجمل وغیرہ و دیگر نے ادھورا کام چھوڑ کر جانے والے ٹھیکیداروں کے خلاف عدالت میں رٹ پٹیشن بھی دائر کی تھی،اہلیان علاقہ چوہدری عبدالستار،وسیم سہو،فیصل سہو،آفتاب احمد سہو،چوہدری امین کمبوہ،نیاز احمد نیاز،سرفراز بھٹی،چوہدری ممتاز مان،سلیم سہو،زبیر احمد سہو،مہر جہانگیر،دلاور علی خان،چوہدری امتیاز احمد،اقبال و دیگر نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور روڈز تعمیر کیے جائیں۔

رپورٹ مظہر حسین باٹی