میرا نام استعمال کرکے عوام کو دھوکہ دینے والوں سے میراکوئی تعلق نہیں سیاسی مخالفین میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ھیں،قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتے ھیں،مخدومہ سیدہ روبینہ زھراء گردیزی
بارہ میل(نامہ نگار)میرا نام استعمال کرکے عوام کو دھوکہ دینے والوں سے میرا کوئی تعلق نہیں سیاسی مخالفین میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ھیں،قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتے ھیں،مخدومہ سیدہ روبینہ زھراء گردیزی۔تفصیل کے مطابق امیدوار MPA پی پی 204مخدومہ سیدہ روبینہ زھراء گردیزی کا پریس کانفرنس کرتے ھوئے کہنا تھا کہ میری مقبولیت سے خوفزدہ سیاسی مخالفین میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ھیں میرے موبائل نمبرز ھیک کرکے مختلف کام کروانے کی مد میں رقم مانگ رھے ھیں جس سے میرا کوئ تعلق نہیں اور میں کسی قسم کے دباؤ میں نہیں آؤں گی عوام ایسے لوگوں کے ساتھ کسی بھی قسم کا لین دین کرنے سے پہلے میرے ساتھ رابطہ کریں،ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر یہ لوگ پھر بھی باز نہ آئے تو میں قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتی ھوں۔
رپورٹ مظہر حسین باٹی













