کھادیں و زرعی ادویات مہنگی،اجناس کے ریٹ بالکل کم،کسان ذلیل و خوار ہو گیا،کھاد بلیک میں فروخت ہونے لگی،اجناس کے ریٹ بڑھائے جائیں،کسانوں کا حکومت سے مطالبہ
بارہ میل(نامہ نگار)کھادیں و زرعی ادویات مہنگی،اجناس کے ریٹ بالکل کم،کسان ذلیل و خوار ہو گیا،کھاد بلیک میں فروخت ہونے لگی،اجناس کے ریٹ بڑھائے جائیں،کسانوں کا حکومت سے مطالبہ۔تفصیل کے مطابق پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور یہاں پر زراعت کو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے لیکن بدقسمتی سے یہاں پر کسانوں کو کھاد و زرعی ادویات کا مافیا لوٹ کر رہا ہے اور کسان کھاد وغیرہ بلیک میں خرید رہے ہیں،کھادیں اور زرعی ادویات بہت مہنگی ہیں جبکہ کسانوں کی اجناس کے ریٹ منڈیوں میں بالکل کم ریٹ ہیں،کسانوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے بلیک کھاد فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف کاروائی کی جائے اور اجناس کے ریٹ بڑھائے جائیں تاکہ کسان خوشحال ہو سکے۔
رپورٹ مظہر حسین باٹی













