میرپورخاص شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو گورنمنٹ بوائز کیمپس ہائی سکول میرپورخاص میں مرحوم محمد اشرف لغاری کی یاد میں ا سکول کے طلباء اور اساتذہ کے درمیان کرکٹ میچ کھیلا گیا جو طلباء کی کرکٹ ٹیم نے جیت لیا۔ سکول انتظامیہ نے طلباء کی ٹیم کو ٹرافی بھی دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر اسکول کے اساتذہ جناب غلام شبیر جلبانی، غلام اللہ، انور شاہ اور امتیاز پنہور نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام اسکولوں میں ہونے چاہئیں تاکہ طلبہ کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں۔ مقررین نے مزید کہا کہ بچوں کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی وہ خود کو. منوا سکیں۔
رپورٹ کفیل خان غوری بیوروچیف سٹارنیوز میرپورخاص












