تھانہ بارہ میل کی حدود میں ایک ہی رات میں پانچ گھروں میں چوری کی وارداتیں،اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی،حکام بالا نوٹس لیں،اہلیان علاقہ
بارہ میل(نامہ نگار)تھانہ بارہ میل کی حدود میں ایک ہی رات میں پانچ گھروں میں چوری کی وارداتیں،اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی،حکام بالا نوٹس لیں،اہلیان علاقہ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز تھانہ بارہ میل کی حدود بستی اسلام پور میں ایک ہی رات میں پانچ چوری کی وارداتیں ہو گئیں جس میں شہریوں کا قیمتی سامان نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہو گئے،متاثرہ افراد محمد ظفر دیہڑ کے گھر سے ایک واٹر پمپ،محمد نواز کمہار موبائل فون اور ایک استری،عارف اقبال بھٹی گھر سے دو من گندم اور نقدی دس ہزار جبکہ محمد یار گاذر بھٹی کے گھر سے پچیس ہزار رات کی تاریکی میں چوری کرکے فرار ہو گئے،متاثرہ لوگوں نے مقامی پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ دیکھا،اہلیان علاقہ نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور نامعلوم چور ٹریس کرکے ان کو سزا دی جائے اور ہماری ریکوری کروائی جائے۔
رپورٹ مظہر حسین باٹی












