قتل یا خود کشی شادی شدہ خاتون کی موت معمہ بن گئی گھر سے چار دن پہلے عاشق کے ساتھ بھاگنے اور پنچائیت کے ذریعے واپس آنے والی سلمیٰ مائی صبح اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی
بارہ میل(نامہ نگار)قتل یا خود کشی شادی شدہ خاتون کی موت معمہ بن گئی گھر سے چار دن پہلے عاشق کے ساتھ بھاگنے اور پنچائیت کے ذریعے واپس آنے والی سلمیٰ مائی صبح اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی پولیس نواں شہر کبیروالا کاروائی میں مصروف،محبوبہ کی موت کا سن کر عاشق نے بھی گندم میں رکھنے والی زھریلی گولیاں کھا کر موت کو گلے لگا لیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ نواں شہر کبیروالا کی حدود کھوکھرا محبت ترگڑ کی رھائشی 34 سالہ خاتون سلمی مائی زوجہ غلام شبیر ترگڑ گھر سے اشفاق ساھی نامی شخص کے ساتھ بھاگ کر ملتان چلی گئی گذشتہ روز مقامی معززین کی گارنٹی پر خاتون کو چار دن بعد شام کو خاوند غلام شبیر ترگڑ کے حوالے کیا گیا عینی شاہدین کے مطابق آج صبح پتہ چلا کہ سلمی مائی نے زھر پی کر خودکشی کرلی ھے اور گھر میں مردہ حالت میں پڑی ھے جبکہ ذرائع کے مطابق اس کو مبینہ زھر کا انجکشن لگایا گیا ھے جوں ھی علاقے میں اس کی موت کی خبر پھیلی تو اس خاتون کے مبینہ عاشق اشفاق ولد اقبال ساہی سکنہ رنگ پور نے گندم میں رکھنے والی زھریلی گولیاں کھا لیں جو کہ حالت غیر ھونے پر رنگ پور ھسپتال میں دوران علاج جاں بحق ھوگیا،ایس ایچ او نواں شہر کبیر والا محمد نواز سیال سے میڈیا نے رابط کیا تو انہوں نے بتایا کہ خاتون نے زھر پی کر خودکشی کی ھے مزید پوسٹ مارٹم ھونے کے بعد حقائق سامنے آئیں گے دریں اثنا رنگ پور چوکی امیر پور کنکا کے انچارج SI رانا حنیف نے اشفاق ساھی نے خود کشی کی تصدیق کردی ھے












