اٹھارہ ہزاری میں جعلی ڈی اے پی کھادبناکرفروخت کی جانےلگی ،یوریاکھادکی شارٹیج اوربلیک مارکیٹنگ کادھندہ بھی عروج پرپہنچ گیا، حکام سےفوری نوٹس کامطالبہ

اٹھارہ ہزاری (نامہ نگار سٹار نیوز)اٹھارہ ہزاری میں جعلی ڈی اے پی کھادبناکرفروخت کی جانےلگی ،یوریاکھادکی شارٹیج اوربلیک مارکیٹنگ کادھندہ بھی عروج پرپہنچ گیا، حکام سےفوری نوٹس کامطالبہ۔تفصیلات کےمطابق اٹھارہ ہزاری وگردونواح میں جعلی ڈےاےپی کھادکی مبینہ فروخت جاری ہے،بتایاگیاکہ جعلی کھادمافیا کی طرف سےامونیم نائٹریٹ گوارہ کوپالش کرکےڈی اےپی بناکرفروخت کیاجارہاہےجس سےکاشتکاروں نہ صرف مالی نقصان بلکہ فصلوں کی پیداوار کوبھی شدیدنقصان پہنچ رہاہے،علاوہ ازیں تحصیل بھرمیں اینگرویوریاکھادکوبھی سرکاری ریٹ سے زیادہ بلیک ریٹ 4150روپےمیں فروخت کیاجارہاہے۔تحصیل میں کسانوں کوضروت کےمطابق یوریاکھادملنابھی ناممکن ہے۔مزکورہ صورت حال پرکاشتکاروں نےمتعلقہ اعلی حکام سےفوری نوٹس کا مطالبہ کیاہے۔

رپورٹ اللہ نامہ نگار سٹار نیوز اٹھارہ ہزاری