اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا محسن عالم نے فصلوں کی باقیات کو جلانے والے،زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں،دھواں چھوڑنے والے انڈسٹریل یونٹس اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں جو کہ سموگ کا باعث ہیں ایسے عناصر کے خلاف کاروائی تیز کر دی،ماڑی سہو،بارہ میل،اولک سندھو،چوپڑیٹہ،باٹی بنگلہ،سرائے سدھو،نواں شہر اور سردار پور میں خلاف ورزی کرنے والے متعدد افراد کے خلاف مقدمات متعلقہ تھانوں میں درج کروائے اور لاکھوں روپے کے جرمانے بھی عائد کیے
بارہ میل(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا محسن عالم نے فصلوں کی باقیات کو جلانے والے،زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں،دھواں چھوڑنے والے انڈسٹریل یونٹس اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں جو کہ سموگ کا باعث ہیں ایسے عناصر کے خلاف کاروائی تیز کر دی،ماڑی سہو،بارہ میل،اولک سندھو،چوپڑیٹہ،باٹی بنگلہ،سرائے سدھو،نواں شہر اور سردار پور میں خلاف ورزی کرنے والے متعدد افراد کے خلاف مقدمات متعلقہ تھانوں میں درج کروائے اور لاکھوں روپے کے جرمانے بھی عائد کیے،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا محمد محسن عالم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے موجودہ حالات میں جو پابندیاں عائد ہوئی ہیں ان کی خلاف ورزی کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کریں گے کیونکہ جو عوامل سموگ کا باعث بن رہے ہیں ان کے خلاف کاروائی کرنا موجودہ حالات میں ضروری ہے،کسانوں کو چاہیے کہ دھان و دیگر فصلوں کی باقیات جلانے پر سخت پابندی ہے قانون شکنوں سے انتظامیہ سختی کے ساتھ نمٹے گی لہذا کسانوں کو چاہیے کہ قانون پر عمل کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
رپورٹ مظہر حسین باٹی













