محکمہ واپڈاپیسکوٹیم کا یونین کونسل نمبر4 میں نادہندگان ڈبل سورس اور بجلی چوروں کےخلاف گرینڈ آپریشن ناظم چوھدری شفیق ایڈوکیٹ کے واپڈا افسران سے کامیاب مذاکرات
ڈیرہ اسماعیل خان(عبدالستار سپرا سے):محکمہ واپڈاپیسکوٹیم کا یونین کونسل نمبر4 میں نادہندگان ڈبل سورس اور بجلی چوروں کےخلاف گرینڈ آپریشن ناظم چوھدری شفیق ایڈوکیٹ کے واپڈا افسران سے کامیاب مذاکرات عوام کےچوھدری شفیق ذندہ باد کےنعروں سے فضاء گونج اٹھی واپڈاٹیم نےناظم چوھدری شفیق کی موجودگی میں موقع پرناجائز جرمانےمعاف کرکے غریب عوام کو ریلیف دیا اور جن لوگوں نے غیر قانونی ڈبل کنکشن لگارکھے تھےانکوختم کیااس موقعہ پرناظم چوھدری شفیق ایڈوکیٹ نےکہاکہ علاقہ عوام کےساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی کو برداشت نہیں کرونگاواپڈا حکام نےاگربجلی چوروں کونتھ ڈالنی ھے تو وہ فیکٹری اور کارخانوں کے مالکان کےخلاف ایکشن لیں جو محکمہ واپڈاکو ماہانہ کروڑوں کانقصان دے رہے ہیں عوام کےبجلی میٹرز پرناجائزجرمانے لگاکرعوام کوبجلی چوری کرنے پر اسقدر مجبورکیاجاتاھے کہ انکے پاس بجلی چوری کےعلاوہ کوئی دوسراراستہ نہیں بچتااس میں قصورعوام کاہرگزنہیں واپڈا افسران غریب عوام کو ہرممکن ریلیف دیں ناجائز جرمانوں کوختم کرکے اسان اقساط پر پی ڈی میٹر لگاکردیں بجلی چوری خودبخودختم ھوجائیگی اس اپریشن میں واپڈا ایکسین فدامحمدمسعودایس ڈی او سٹی ٹو سپریڈنٹ انعام خان بمعہ سٹاف کے علاوہ ایس ایچ او سٹی سیدقمر اور محکمہ مال کے قانونگو اکرام بلوچ بھی موجودتھے
رپورٹ عبدالستار سپرا













