ضلع انتظامیہ اور محکمہ پولیس کی جانب سے میرپورخاص شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں گرا نقدر خدمات پر مرکزی انجمن تاجران میرپورخاص کی جانب سے محکمہ پولیس کے افسران کے اعزاز میں تعریفی تقریب منعقد کی گئی

میرپور خاص (سٹارنیوز)ضلع انتظامیہ اور محکمہ پولیس کی جانب سے میرپورخاص شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں گرا نقدر خدمات پر مرکزی انجمن تاجران میرپورخاص کی جانب سے محکمہ پولیس کے افسران کے اعزاز میں تعریفی تقریب منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولیس افسران ڈی ایس پی سٹی فضل حق چانڈیو ڈی ایس پی سیٹلائٹ ٹاؤن عبدالستار گرگیز ایس ایچ او غریب اباد شاہ بخش اور ایس ایچ اوسٹلائٹ ٹاؤن وجے کمار نے کہا کہ معاشرے سے جرائم کا خاتمہ کرنا اور امن و امان برقرار رکھنے میں پولیس کے ساتھ ساتھ عام شہریوں اور تاجر برادری کا بھی اہم کردار ہے کیونکہ پولیس تنہا کچھ نہیں کر سکتی پولیس افسران نے تاجر برادری کو یقین دلایا ہے کہ وہ بلا خوف اپنا کاروبار کریں پولیس تاجروں کے ساتھ ہمیشہ تعاون کرتی رہے گی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی انجمن تاجران کے صدر عبدالجبار خان نے پولیس کی بہتر کارکردگی کو سرہاتے ہوئے کہا کہ پولیس کے تعاون کی بدولت اج ہم اپنے اپ کو محفوظ سمجھتے ہیں اور بلا خوف و خطر اپنا کاروبار کر رہے ہیں جو قابل ستائش بات ہے انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے تعلیم صحت تجارت مذہبی امور اور دیگر شعبہ جات میں کام کیا جا رہا ہے گزشتہ ماہ ہم نے فری میڈیکل کیمپ لگایا تھا اور اب چھوٹے تاجروں کے بچوں کو سی ایس ایس کے امتحان کی تیاری کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے تقریب سے مرکزی انجمن تاجران کے سینیئر عہدے دار محبوب الٰہی کھوکھراور ہیراباد کے صدر عمران شاہ شعبہ تعلیم کے انچارج روشن عالم اور محکمہ اطلاعات کے نمائندہ عرفان احمد شیخ نے بھی خطاب کیا اس موقع پر پولیس افسران اور مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پہنائی گئی تقریب میں مرکزی انجمن تاجران کے لیگل ایڈوائزر ایڈوکیٹ دلاور حسین پنھور قاری محمد رضوان تاجر برادری اور عام شہری بڑی تعداد میں موجود تھے

رپورٹ کفیل خان غوری