فلسطین پر ظم ناقابل برداشت ہے۔ حافظ عمیرالغزالی ۔عبد اللہ

جھنگ (سٹارنیوز)۔جھنگ ڈویژن بناو تحریک کے مرکزی سیکرٹیریٹ جھنگ ڈویژن بناو تحریک کےقائدین نے پریس کانفرنس کی ۔جس میں مولانا محمد عمیر الغزالی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں پر ظلم ناقابل برداشت ہے ۔او آئی سی کا اعلامیہ ایک غلام قوم کے سربراہان کا اعلامیہ ہے ۔غزہ میں ہسپتالوں میں وسائل کا نایاب ہونا بھی لمحہ فکریہ ہے اور مسلمانون کی نسل کشی کی جارہی ہے۔ فلسطین ایک ریاست ہوگی یا دو یہ مذہبی جماعتوں اور ریاست کو ملکر طے کرنا چاہئیے۔اگر ایک ریاست ہے تو ریاستی نمائندے اقوام متحدہ اور او آئی سی میں دو ریاستی منصوبے کی بات کیوں کر رہی ہیں۔ مذبی تنظیمیں اگر واقعی فلسطین کی تقسیم کے خلاف ہیں تو پہلے اپنی ریاست کے بیانیہ پر احتجاج کریں۔ اگر احتجاج نہیں کرتے تو پھر وہ ایمانی جذبہ بڑھا کر ووٹ لینے کی مشق میں مصروف ہیں ۔جھنگ ڈویژن بناو تحریک اسکی مذمت واسطے 8دسمبر کو جھنگ کو الاقصی مارچ کرے گی اور جھنگ سٹی تحصیل ہسپتال کو اسکے سٹیٹس کے مطابق اپ گریڈ کرنے کے لئیے اور سہولیات مکنل کرنے واسطے احتجاجی کانفرنس یکم دسمبر کو ہوگی ۔جھنگ ڈویژن بناو تحریک جھنگ کی ہر سیٹ پر اپنے نمائندے کھڑے گی اور بہترین انداز میں جھنگ کی عوام کو انکے حقوق پر اکٹھا کرنے کے لئیے ہر ممکنہ کوشش کریں گے ۔ہمارا مطالبہ واضح ہے جھنگ کو ڈویژن کا اسٹیس دیا جائے اور جھنگ میں ریلوے ٹرینوں کو بحال کیا جائے۔اس کے علاوہ سردار ملک محمد عبد اللہ کھوکھر نے بھی اسرائیل کی مذمت کیباور فلسطینیوں کے حق میں ہر ممکنہ فورم پر آواز اٹھانے کا اعلان کیا ۔اس کے علاوہ مولانا عبدالواحد صدیقی محمد شہباز نجمی۔مہر محمد عنصر سربانہ سیال ۔حافظ ابرار الحق فاروقی ۔شہزاد حسن اور دیگر قائدین نے شرکت کی ۔

رپورٹ چوہدری شوکت علی نصرت