چوبارہ: سکول کونسلز کی معاونت سے مسائل حل کیئے جاسکتے ہیں۔۔۔گل شیر، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر چوبارہ،
سکول کونسلز کی معاونت سے مسائل حل کیئے جاسکتے ہیں۔۔۔گل شیر، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر چوبارہ،تفصیلات کےمطابق گل شیر نے بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل چوبارہ کا باقاعدہ عہدہ سنبھالنے کے بعد کام شروع کر دیا۔چوبارہ تحصیل کے مختلف سکولز کے اچانک دورے کیے۔ اساتذہ اور بچوں کی حاضری کو چیک لیا گیا۔ مختلف کلاسز کا وزٹ کیا اور بچوں سے سوالات کیے۔ کاپیاں دیکھی۔ صفائی، کلاس رومز کے ماحول کو دیکھا۔ دوران وزٹ اساتذہ کو ہدایات جاری کیں۔ کہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ والدین ، سکول کونسل ممبران کے تعاون سے سکولوں کو درپیش مسائل کا حل نکالا جائے ۔ اساتذہ برادری اور عوام نے موصوف کے تحصیل میں آنے پر خیر مقدم کیا ۔اور اس عزم کا ارادہ کیا۔ کہ ان کے آنے سے سکولوں کے ماحول اور معیار تعلیم میں بہتری آئے گی ۔
اس سے پہلے موصوف تحصیل لیہ میں بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کام کر رہے تھے ۔ ان کی دن رات کی محنت اور کوشش سے تحصیل لیہ کے سکولوں کا ماحول، انرولمنٹ ، معیار تعلیم اور انفرا سٹرکچر میں نمایاں تبدیلی آئ۔

رپورٹ امتیاز شیخ