پرانی دشمنی،عدالتی پیشی سے واپسی پر مخالفین نے راستے میں فائرنگ کر دی،راہ گیر خاتون پیر محمد رمضان شاہ کی بیوی کو فائر لگ گیا،ملزمان موقع سے فرار ہو گئے،مضروب افراد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیروالا میں زیر علاج،اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

بارہ میل(نامہ نگار)پرانی دشمنی،عدالتی پیشی سے واپسی پر مخالفین نے راستے میں فائرنگ کر دی،راہ گیر خاتون پیر محمد رمضان شاہ کی بیوی کو فائر لگ گیا،ملزمان موقع سے فرار ہو گئے،مضروب افراد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیروالا میں زیر علاج،اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز عبدالشکور،محمد اظہر اور محمد کاشف اقوام کمہار سکنہ پل باگڑ مقدمہ نمبر 326/20 بجرم 324 کی پیشی سے عدالت کبیروالا سے واپس آ رہے تھے کہ تھانہ بارہ میل کی حدود جناح آبادی مین جھنگ روڈ پر موٹر سائیکل سوار مخالفین فیصل،قیصر اور ایک کس نامعلوم نے مذکورہ افراد پر فائرنگ شروع کر دی جس سے عبدالشکور کی ٹانگ میں فائر لگا اور راہ گیر خاتون پیر محمد رمضان شاہ کی بیوی کو بھی فائر لگ گیا،اطلاع پر مقامی پولیس تھانہ بارہ میل موقع پر پہنچ گئی تاہم مضروب افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیروالا منتقل کیا گیا جہاں پر علاج معالجہ جاری ہے،ایس ایچ او تھانہ بارہ میل چوہدری اشرف آرائیں اور تھانیدار مختیار احمد نے میڈیا کو بتایا کہ جلد از جلد ملزمان گرفتار کر لیں گے ان کے گھروں پر چھاپے مار رہے ہیں۔

رپورٹ مظہر حسین باٹی