محکمہ ہائی وے کے ملازمین نے روڈز کناروں کی مرمت کا کام کرنا شروع کر دیا،جس کے تحت گذشتہ روڈ فاضل شاہ و دیگر علاقوں میں محکمہ ہائی وے کے ملازمین نے روڈز کناروں اور راجباہ کے پشتوں پر مٹی وغیرہ لگائی،عوامی و سماجی حلقوں میں محکمہ ہائی وے کے ملازمین کی کارکردگی کو سراہا

بارہ میل(نامہ نگار)محکمہ ہائی وے کے ملازمین نے روڈز کناروں کی مرمت کا کام کرنا شروع کر دیا،جس کے تحت گذشتہ روڈ فاضل شاہ و دیگر علاقوں میں محکمہ ہائی وے کے ملازمین نے روڈز کناروں اور راجباہ کے پشتوں پر مٹی وغیرہ لگائی،عوامی و سماجی حلقوں میں محکمہ ہائی وے کے ملازمین کی کارکردگی کو سراہا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز محکمہ ہائی وے خانیوال کے ملازمین نے مختلف علاقوں میں روڈز کناروں کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے جس کے تحت گذشتہ روز فاضل شاہ و دیگر علاقوں میں روڈز کناروں پر مٹی وغیرہ لگائی اور روڈز کے ساتھ چلنے والے راجباہ کے پشتے بھی مضبوط کیے،اہلیان علاقہ نے میڈیا کو بتایا کہ روڈز کنارے مرمت ہونے سے ہم محکمہ ہائی وے کا شکریہ ادا کرتے ہیں کیونکہ اس سے پہلے متعدد حادثات ہوتے تھے اور راجباہ کے پشتے کمزور ہونے سے بھی نقصان ہوتا تھا اب راجباہ کے پشتے اور روڈ کنارے مضبوط ہونے سے ہمیں کافی فائدہ ہو گا حادثات بھی کم ہوں گے۔

رپورٹ مظہر حسین باٹی