سلطان باہو(امتیازشیخ)حکومت پنجاب اور اگیگا اتحاد کے مذاکرات کامیابی کی منزل ہیں، علامہ قاسم علوی، سرپرست اگیگا، ملازمین اوراساتذہ کے مسائل پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، شیخ امتیازاحمدرحمانی، تفصیلات کے مطابق حکومت کی پانچ رکنی اعلی سطحی کمیٹی اور اگیگا قیادت کے درمیان مذاکرات پر اپناردعمل دیتے ہوئے سرپرست اعلی اگیگا پنجاب علامہ محمد قاسم علوی، صدر طاہر محمود، جنرل سیکرٹری پروفیسر ندیم اشرفی،وائس چیئرمین محمد ازور بھٹی میڈیا ایڈوائزر شیخ امتیازاحمدرحمانی نے کہا کہ لیوانکیشمنٹ، پے پروٹیکشن،ہائیرایجوکیشن،کلاس فور ملازمین، محکمہ صحت کے ملازمین ودیگرز پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے،انشاءاللہ ملازمین کے اتحاد کی بدولت تمام مسائل کو کماحقہ حل کرایا جائے گا اس سلسلہ میں مطالبات پرعمل درآمد کیلئے بہت جلد حکومت کے ساتھ دوسری میٹنگ ہوگی،اگیگا قیادت ملازمین کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔