سلطان باہو( امتیازشیخ) گورنمنٹ ہائی سکول ککی نو،تعلیمی وادبی سرگرمیوں میں سرفہرست رہتا ہے، رمضان انقلابی، تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز آل ٹیچرز الائنس کے مرکزی صدر صوفی محمد رمضان انقلابی نے گورنمنٹ ہائی سکول ککی نو کادورہ کیا۔پرنسپل ادارہ چوہدری شمشاد علی سے ملاقات کی، اس موقع پر رمضان انقلابی نے ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم نیازی اورسی ای او ملک محمد سرورکی جانب سے پرنسپل کو شعبہ تعلیم وتدریس اور ادبی سرگرمیوں میں اعلی کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ دیا،اپنی گفتگو میں رمضان انقلابی نے سرکاری تعلیمی ادارے ادبی وتعلیمی خدمات میں ہمیشہ اعلی مقام رکھتے ہیں، ان میں گورنمنٹ ہائی سکول ککی نو نے ڈویثرن بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے سکول کا نام روشن کیا ہے، ککی نو سکول کے مسائل کے حل کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے گا، اس موقع پر محمد نوید مشتاق ودیگرز اساتذہ کرام بھی موجود تھے