سموگ سے پریشان نہیں ہونا بلکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرناہیں، رمضان انقلابی، فوکل پرسن بزم ادب
سلطان باہو(امتیازشیخ)سموگ سے پریشان نہیں ہونا بلکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرناہیں، رمضان انقلابی، فوکل پرسن بزم ادب واینٹی سموگ پروگرام ضلع جھنگ صوفی محمد رمضان انقلابی نے گورنمنٹ ہائی سکول شیر چاکر جھنگ میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سموگ بارے احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اپنا تحفظ کر سکتے ہیں، ماسک کااستعمال کریں۔اس موقع پر ہیڈ ماسٹر ظفر عباس بھی موجود تھے، سکول ہذا کے دو طلبہ علی حسن کلاس دہم نے قرات اور عاصم شہزاد کلاس نہم نے نعت پنجاب لیول پر نمایاں پوزیشن حاصل کر کے سکول کانام روشن کیا ہے ۔اس پر رمضان انقلابی نے اساتذہ کرام اور طلبہ کی کارکردگی کو سراہا اور مبارکباد پیش کی اور ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم نیازی اورسی ای او ملک محمد سرورکی جانب سے شعبہ تعلیم میں خدمات انجام دینے پر تعریفی سرٹیفکیٹ دیا
رپورٹ امتیاز شیخ












