گڑھ مہاراجہ منڈا چوک میں عطا کریانہ سٹور کا افتتاح کردیا گیا

گڑھ مہاراجہ ( میاں احمد رمضان شیخ )
گڑھ مہاراجہ ۔منڈا چوک میں عطا کریانہ سٹور کا دعا اور فیتہ کاٹ کر افتتاح کردیا گیا جہاں سے بارعایت سامان خریدا جاسکے گا
افتتاح جناب پروفیسر مسعود احمد یزدانی صاحب نے کیا اس افتتاحی تقریب میں مولانا توقیر ، شیخ کاشف ، ایڈووکیٹ میاں مظہر سلیم ، نوجوان صحافی محمد عامر علی ، اینکر پرسن میاں احمد رمضان اور ثناخواں عامر سلطانی ودیگر علاقے کی معزز شخصیات اور تاجران موجود تھیں اور اس خوشی کے موقع پر مٹھائی تقسیم کی اور لوگوں کی طرف سے مبارکباد پیش کی گئی اور عطاء کریانہ سٹور کے پروپرائیٹر میاں عطا المومن المعروف سنی بھی پرمسرت دیکھائی دیے ، عطاء المومن شیخ نے
آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

رپورٹ میاں احمد رمضان