ڈسٹرکٹ بار کا احسن اقدام۔
جعلی وکیل کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

شیخوپورہ(کورٹ رپورٹر سے)تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ کے جنرل سیکرٹری صہیب اسلم سدھو ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کی طرف سے ایک ریفرنس بھجوایا کیا جس میں موقف اختیار کیا گیا کے علی رضا نقوی ولد بشیر شاہ ساکن جہانگیر ٹاؤن شیخوپورہ کے پاس LLB کی ڈگری موجود نہ ہے اور نہ ہی وہ کسی بھی بار ایسوسی ایشن کا ممبر ہے،اس سلسلہ میں متعلقہ وکیل کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوۓ بار میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا مگر وہ حاضر نہ ہوا،اور نہ ہی آپنی صفائی میں کوٸی ایل ایل بی کی ڈگری یا لاٸنسس پیش کرسکا۔جبکہ جانچ پڑتال کرنے پر مزکورہ وکیل کا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ اور پنجاب بار کونسل میں اندراج نہ پایا گیا اور مختلف عدالت ہاۓ سے وکالت نامہ جات حاصل کرکے تصدیق کی گٸی تو مزکورہ وکیل جعلی وکالت نامہ دے کر وکالت کرنے میں ملوث پایا گیا اور وہ خود کو وکیل ظاہر کر کے سادہ لوح لوگوں کو لوٹتا رہا ہے،جس پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

رپورٹ رانا ثناءاللہ کورٹ رپورٹر و میڈیا کوآرڈینٸیٹر ڈسٹرکٹ بار شیخوپورہ۔