ملک بھر کی طرح میرپورخاص میں بھی معذور افراد کا عالمی دن منایا گیا اس موقع پر ریلی نکالی گئی

میرپورخاص( سٹارنیوز)بھر کی طرح میرپورخاص میں بھی معذور افراد کا عالمی دن منایا گیا اس موقع پر ریلی نکالی گئی
میرپورخاص کی جانب سے معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر کمشنر کامپلیکس سے ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی اور ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان کی قیادت میں آگاہی ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں ایڈیشنل کمشنر ون علی نواز بھوت ، ایڈیشنل کمشنر ٹو سونو خان چانڈیو ، ریجنل ڈائریکٹر محکمہ خصوصی تعلیم و بحالی معذورین منیر احمد بھٹی ، پرنسپل پی ڈی آئی ڈی حسن علی لغاری ، وائس پرنسپل وی آئی ایچ آئی سی عاشق علی سھریانی، ڈپٹی ڈائریکٹر خصوصی تعلیم ڈگری سینٹر فراز احمد ، ڈائریکٹر اطلاعات میرپورخاص غلام رضا کھوسو اور متعلقہ افسران اساتذہ عام لوگوں اور معذور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی . اس موقع پر کمشنر فیصل احمد عقیلی نے کہا کہ
خصوصی بچے ہمارے معاشرے کا مکمل حصہ ہیں ضلعی انتظامیہ خصوصی بچوں کے مسائل سے بلکل واقف ہے اور ہماری کوشش ہے کہ خصوصی افراد کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملکی ترقی کی قومی دھارے میں شامل کیا جائے اس لیے خصوصی تعلیم و بحالی کے اداروں کے سربراہان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اداروں میں موجود معذور افراد کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان میں موجود صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا فعال کردار ادا کریں . اس سے قبل ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد قابل توجہ کے مطلوب ہیں آج کا دن منانے کا مقصد خصوصی افراد سے یکجہتی کا اظہار کرنا ہیں اور انہیں یہ احساس دلانا ہے کہ وہ اپنے آپ کو معاشرے میں اپنی خداداد صلاحیتوں سے منوا سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ معذور افراد کے جو بھی سماجی و معاشرتی مسائل ہیں ان کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ مکمل تعاون فراہم کریگی . اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر محکمہ خصوصی تعلیم و بحالی معذورین منیر احمد بھٹی نے کہا کہ محکمہ خصوصی تعلیم و بحالی معذور بچوں کی علمی صلاحیتوں کو بڑھانے کے کے ساتھ ان میں موجود فنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے کام کر رہا ہے اور ان معذور بچوں کی مکمل طور پر بھی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے .

رپورٹ کفیل خان غوری