کبیروالا و دیہی میں علاقوں میں نوسر باز گروہ متحرک،عوام سے مویشی خرید لیتے ہیں رقم ملنے پر غائب ہوجاتے ہیں،تھانہ بارہ میل کی حدود مست پور میں بھی ساجد علی جھتہ لٹ گیا،مقامی پولیس کو نوسربار گروہ کے خلاف درخواست دائر،پولیس نے ملزمان پکڑ کر چھوڑ دیے گئے،ساجد علی جھتہ
بارہ میل(نامہ نگار)کبیروالا و دیہی میں علاقوں میں نوسر باز گروہ متحرک،عوام سے مویشی خرید لیتے ہیں رقم ملنے پر غائب ہوجاتے ہیں،تھانہ بارہ میل کی حدود مست پور میں بھی ساجد علی جھتہ لٹ گیا،مقامی پولیس کو نوسربار گروہ کے خلاف درخواست دائر،پولیس نے ملزمان پکڑ کر چھوڑ دیے گئے،ساجد علی جھتہ۔تفصیل کے مطابق کبیروالا کے نواحی علاقوں میں نوسر باز گروہ کافی عرصہ سے متحرک ہے بیوپاریوں کو مویشی دیکھا کر اور ان سے رقم وصول کرکے موقع سے رفو چکر ہو جائے ہیں،گذشتہ روز تھانہ بارہ میل کی حدود علی پور کا رہائشی ساجد علی جھتہ جانوروں کی خریداری کے لیے مست پور پہنچا جہاں پر ماجد علی نامی شخص نے جانور دیکھائے اور کہا کہ ہم فروخت کرنے ہیں اور ساجد علی جھتہ سے نقدی دو لاکھ اٹھارہ ہزار وصول کرکے گھر چلا گیا تھوڑی دیر بعد اس کے رشتہ دار آگئے اور ساجد کو کہا کہ یہاں کیسے بیٹھے جس پر ساجد نے انہیں بتایا کہ میں نے جانور خریدا ہے جس پر انہوں نے کہا کہ آپ یہاں سے چلے جاؤ یہ تو ہمارے جانور ہیں تاہم ساجد علی جھتہ نے مقامی پولیس کو تحریری درخواست دے دی پولیس ملزمان پکڑے کر چھوڑ دیے ساجد علی جھتہ نے ڈی پی او خانیوال سے اپیل کی کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے۔
رپورٹ مظہر حسین باٹی













