سول ڈیفنس کے ضلعی آفیسر کی سرپرستی میں ملازمین لوٹ مار میں مصروف،غیر قانونی کام کرنے والے مافیا کو کھلی چھٹی،کبیروالا سے ماہانہ کروڑوں کی پورے ضلع سے منتھلی اکٹھی ہونے لگی،ذرائع،ملازمین کے منی پٹرول پمپوں،تیل ایجنسیوں اور ایل پی جی گیس سلنڈر والی دکانوں پارٹنر شپ،پابندی کے باوجود ایرانی تیل سول ڈیفنس کے ملازمین کی سرپرستی میں دھڑلے سے فروخت ہونے لگا،کمشنر ملتان نوٹس لے،اہلیان کبیروالا

بارہ میل(نامہ نگار)سول ڈیفنس کے ضلعی آفیسر کی سرپرستی میں ملازمین لوٹ مار میں مصروف،غیر قانونی کام کرنے والے مافیا کو کھلی چھٹی،کبیروالا سے ماہانہ کروڑوں کی پورے ضلع سے منتھلی اکٹھی ہونے لگی،ذرائع،ملازمین کے منی پٹرول پمپوں،تیل ایجنسیوں اور ایل پی جی گیس سلنڈر والی دکانوں پارٹنر شپ،پابندی کے باوجود ایرانی تیل سول ڈیفنس کے ملازمین کی سرپرستی میں دھڑلے سے فروخت ہونے لگا،کمشنر ملتان نوٹس لے،اہلیان کبیروالا،ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا کیونکہ ہماری منتھلی اعلی افسران تک جاتی ہے سول ڈیفنس کے ملازمین کی بڑھکیں۔تفصیل کے مطابق ضلع خانیوال اور اسکی تحصیل کبیروالا میں سول ڈیفنس کے ملازمین ضلعی آفیسر شکیب احمد کی سرپرستی میں لوٹ مار کر رہے ہیں اور غیر قانونی کام کرنے والوں سے ماہانہ بھتہ وصول کیا جاتا ہے،ذرائع کے مطابق سول ڈیفنس کی پورے ضلع سے کبیروالا سے منتھلی کروڑوں روپے کی بنتی ہے،ملازمین کے ایل پی جی گیس سلنڈر والی دکانوں،تیل ایجنسیوں اور منی پٹرول پمپوں میں پارٹنر شپ بھی ہے پابندی کے باوجود پورے ضلع خانیوال میں دھڑلے سے ایرانی تیل ملازمین کی سرپرستی میں فروخت ہو رہا ہے،سول ڈیفنس کے کچھ ملازمین کا کہنا ہے کہ ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا کیونکہ ہم افسران بالا کو ماہانہ منتھلی دیتے ہیں،شکیب احمد ہفتے میں دو دفعہ دفتر آتا ہے کیونکہ اس کے پاس ضلع مظفر گڑھ کا اضافی چارج بھی ہے سول ڈیفنس کا سارا بھتہ فرحان کمبوہ اکٹھا کرتا ہے،بارہ میل،چوپڑہٹہ،سرائے سدھو،ککڑہٹہ،باٹی بنگلہ اور کوٹ اسلام میں درجنوں کے حساب سے منی پٹرول پمپ،ایل پی جی گیس سلنڈر والی دکانیں،تیل ایجنسیاں،ڈبہ اسٹیشن قائم ہیں جہاں سے بھتہ نہ ملے سول ڈیفنس کے ملازمین وہیں پر کاروائی کرتے ہیں اور بعد میں،،لین دین،، کے عوض معاملہ ختم کر دیا جاتا ہے،کرپشن سے سول ڈیفنس کے ملازمین نے کروڑوں کے اثاثے بنائے ہوئے ہیں،ملازمین کئی سالوں سے ایک ہی جگہ پر ڈیوٹی دے رہے ہیں وہ اتنے بااثر ہیں کہ ان کا تبادلہ کوئی نہیں کروا سکتا ہے،اہلیان کبیروالا نے کمشنر ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ سول ڈیفنس ملازمین کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے،جب مئوقف جاننے کے لیے سول ڈیفنس خانیوال کے آفیسر شکیب احمد سے رابطہ کیا گیا تو اس نے کال اٹینڈ نہ کی۔