جھنگ کے حلقہ این اے 108 میں نئے امیدوار کی اچانک انٹری نے ہلچل مچادی
جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کے سینئر رہنما کنوینر پاکستان عوامی خدمت پارٹی، صدر منڈی شاہ جیونہ تحصیل بناؤ تحریک کے اہم کردار،مہرمحمدیار نے حلقہ NA-108جھنگ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا
یاد رہے اسی حلقہ میں اس سے قبل سابق وفاقی وزیر داخلہ مخدوم فیصل صالح حیات مہرغلام محمد لالی،ملک محبوب سلطان بھی ایم این اے رہ چکے ہیں اسی حلقہ سے آئندہ عام انتخابات 2024میں مخدوم فیصل صالح حیات،افتخار احمد خان بلوچ ،ملک محبوب سلطان،کے بعد نوجوان قیادت مہر محمد یار نے بھی حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوکر اسمبلی پہنچنے والے کا کام ہے اور زمہ داری ہوتی ہے حلقہ کی عوام کے مسائل کو حل کرنا لیکن افسوس کہ یہاں کئی مرتبہ منتخب ہونے والے نامی گرامی سیاست دان انتقامی سیاست کے ذریعے تھانہ کچہری میں اسی عوام کو گھسیٹتے ہوئے نظرآتے ہیں
ہم جذبہ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں آئندہ الیکشن میں حصہ لیکر بتانا چاہتا ہوں کہ ایک ایک ووٹ کتنا قیمتی ہوتا ہے
زرائع کے مطابق ان کی جانب سے 12دسمبر کو اہم پریس کانفرنس بھی متوقع ہے













