اینٹی نارکوٹکس فورس کی اطلاع پر موٹروے ایم 4 پر سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس ایس ایس پی چوہدری جاوید اقبال چدھڑ کی اپنی ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی/کروڑوں روپے کی منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی گئی

منشیات کی بھاری کھیپ علاقہ غیر سے کراچی سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، ترجمان موٹروے پولیس

منشیات جسمیں 3 من افیون اور 10 من چرس کو ڈبل کیبن ویگو گاڑی کے خفیہ خانوں میں مخصوص پیکنگ کر کے چھپایا گیا تھا

گاڑی کا گھیراؤ کرنے پر فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، ترجمان موٹروے پولیس

منشیات پکڑے جانے پر ملزمان گاڑی چھوڑ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، ترجمان موٹروے پولیس۔

منشیات کہ مالیت کروڑوں روپے ہے، ترجمان موٹروے پولیس

رپورٹ علی رحمان انصاری