تحصیل اٹھارہ ہزاری اسسٹ کمشنر کی نااہلی سے روڈو سلطان اڈا روڈ کی دونوں طرف روڈ کے اوپر تک ناجائز تجاوزات کی بھر مار
جھنگ تحصیل اٹھارہ ہزاری اسسٹ کمشنر کی نااہلی سے روڈو سلطان اڈا روڈ کی دونوں طرف روڈ کے اوپر تک ناجائز تجاوزات موجود ہیں جبکہ گنے کا سیزن شروع ہے اور اڈا روڈو سلطان سٹاپ ہے مگر یہاں پر قبضہ مافیا نے انکشاف کیا ہے کہ ہم انتظامیہ کو فی دوکان سرکاری جگہ کا پانچ ہزار ماہانہ کرایہ دیتے ہیں جبکہ کہ یہاں ناجائز تجاوزات کی بھر مار ہے اور سینکڑوں شاپس سٹال موجود ہیں یہاں پر ریاست کا کوئی قانون لاگو نہیں یہاں پر ان روڈ کے قریب موجود سٹالوں کی وجہ سے ٹریفک بلاک رہنا بھی معمول ہے یہاں پر قبضہ مافیا اتنا سر گرم ہے کہ یہاں سٹاپ پر روڈ پر کھڑی ہونے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں سے بھی آئے روز لڑائی جھگڑے معمول بن چکا ہے اہلیان علاقہ روڈو سلطان کا ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم نیازی سے مطالبہ کہ یہاں پر موجود دیرینہ مطالبہ ہے کہ کس کے کہنے پر تجاوزات قائم ہیں اور کون یہاں دکانداروں سے لاکھوں روپے کرایہ لیتا ہے تحقیقات کروائی جائیں اور یہاں پر قائم ناجائز تجاوزات روڈ کے گرد سے ہٹھائی جائیں تاکہ ٹریفک کی روانگی متاثر نہ ہو













