منتخب ہو کر اپنے حلقہ کو خوشحال کر کے عوام کی تقدیر بدل دوں گا نذر عباس خان سیال

احمدپورسیال( سٹارنیوز)عام انتخابات 2024 میں حلقہ این اے 110 پی پی 130 سے بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار الحاج نذر عباس خان سیال نے گذشتہ روز مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میری خدمات حلقہ کے عوام کے سامنے ہیں جو تسلسل سے جاری ہیں میں نے رزق حلال سے اپنی عوام کی خدمت کی عبادت سمجھ کر جو بنیاد رکھی وہ تسلسل سے جاری ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہم سیاست میں عوامی خدمت کے سچے جذبے سے آئے تھے اور اللہ کے فضل و کرم سے اسی جوش و جذبے کے ساتھ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں الحاج نذر عباس خان سیال نے کہا کہ اگر حلقے کی عوام نے ساتھ دیا تو کامیاب ہو کر حلقہ بھر میں رفاعی اداروں کا نیٹ ورک قائم کریں گے اور میری ترجیح حلقہ سے بیروزگاری کا خاتمہ ہے اس مقصد کیلیے علاقائی سطح پر سمال صنعتی یونٹس کے فروغ کی ضرورت ہے جس پر ماضی میں کسی سیاستدان نے توجہ نہیں دی کیونکہ عوام کا سب سے بڑا مسئلہ غربت بیروزگاری ہے اور ہوشربا مہنگائی کا مقابلہ صرف اور صرف روزگار کے مواقع پیدا کر کے ہی کیا جا سکتا ہے الحاج نذر عباس خان سیال نے کہا کہ ہمارے علاقے کئ سیاستدانوں نے عوام کو سولنگ نالی تھانہ کچہری کے چکر میں الجھا کر رکھ دیا مگر صحت تعلیم روزگار جیسی بنیادی ضروریات پر توجہ نہ دی الحاج نذر عباس خان سیال نے کہا کہ منتخب ہو کر اپنے حلقہ کو خوشحال کر کے عوام کی تقدیر بدل دوں گا

☆ رپورٹ حبیب منظر نمائندہ سٹارنیوز سابق
صدر تحصیل پریس کلب احمدپورسیال 03027691808