قربانیاں دیکر عوام کے اعتماد کو جیتا اور رضائے الہی کو مشن بنا کرکام کیا۔ڈاکٹر حفیظ اللہ خالد، ڈاکٹر حفیظ اللہ خالد کی مسیحائی خدمات قابل فخر اورقابل رشک ہیں،ڈاکٹر ممتاز حسین،ڈاکٹر حفیظ صاحب نےعوام،میڈیا اور ڈاکٹرز کے درمیان مصالحانہ پل کا کرداراداکیا،شیخ امتیازاحمدرحمانی،
احمد پور سیال(سٹارنیوز)قربانیاں دیکر عوام کے اعتماد کو جیتا اور رضائے الہی کو مشن بنا کرکام کیا۔ڈاکٹر حفیظ اللہ خالد، ڈاکٹر حفیظ اللہ خالد کی مسیحائی خدمات قابل فخر اورقابل رشک ہیں،ڈاکٹر ممتاز حسین،ڈاکٹر حفیظ صاحب نےعوام،میڈیا اور ڈاکٹرز کے درمیان مصالحانہ پل کا کرداراداکیا،شیخ امتیازاحمدرحمانی عزت مآب ڈاکٹر حفیظ اللّٰہ خان خالد جن کی گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں پروموشن ہوئی جنہوں نے بطور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ 2016 سے 2022 تک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور سیال میں گراں قدر خدمات سر انجام دی.
20 بیڈڈ گائنی وارڈ، 20 بیڈڈ پیڈز وارڈ کا قیام، ڈائیلاسز وارڈ کا قیام، نرسری وارڈ کا قیام، گائنی آپریشن تھیٹر کا قیام، سابقہ RHC کی بلڈنگ کے انفراسٹرکچر کا قیام اور بہت سی ہسپتال کے متعلق ترقی انہی کی سربراہی میں پایہ تکمیل کو پہنچی. ڈاکٹر حفیظ اللّٰہ خان خالد نہایت ہی شفیق، نرم دل، ملن ساز شخصیت کے مالک تھے. مورخہ 2023-12-20 کو خان مارکی میں ان کے اعزاز میں ہسپتال عملہ کی طرف سے الوداعی پارٹی منعقد کی گئی جس میں ہسپتال کے موجودہ میڈیکل سپرنٹینڈنٹ محترم جناب ڈاکٹر ممتاز حسین ندیم صاحب، ہسپتال کے سنئیر کنسلٹنٹ، ڈاکٹرز، ایڈمنسٹریشن اسٹاف، اسٹاف نرسز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور کلاس فور اسٹاف نے بھرپور شرکت کی. تقریب کے اختتام پر معزز مہمان گرامی کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا.












