جھنگ۔چنگ چی رکشوں کی بھرمار، چوکوں، گلیوں اور مرکزی شاہراہوں پر پیدال چلنا بھی محال، ٹریفک پولیس بے بس، انتظامیہ ناکام۔

جھنگ(سٹارنیوز)چنگ چی رکشوں کی بھرمار، چوکوں، گلیوں اور مرکزی شاہراہوں پر پیدال چلنا بھی محال، ٹریفک پولیس بے بس، انتظامیہ ناکام۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شہریوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ریل بازار، شہید روڈ، ایوب چوک اور اس جیسے شہر بھر کے بازاروں اور چوکوں میں چنگ چی رکشوں کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ان کے ڈرائیوروں میں زیادہ تعداد کم عمر بچوں اور بغیر لائسنس ڈرائیوروں کی ہے۔ جو مرکزی شاہراہوں پر سواریوں کے لالچ یا اپنی جاہلیت کی وجہ سے ٹریفک جام کا سبب بنتے ہیں۔ شہریوں نے کہا ہے کہ ان لوگوں نے اب تو ریل بازار اور شہید روڈ سمیت گنجان جگہوں پر چلنا بھی محال کر رکھا ہے۔ کئی تو سائیڈ سے رکشہ مار کر چلے جاتے ہیں۔ ٹریفک پولیس والے بھی بس کھڑے رکھتے رہتے ہیں۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چنگ چی رکشوں کیلئے باقاعدہ لائحہ عمل تیار کریں اور ان کیلئے الگ سے اسٹینڈ بنائیں جائیں تاکہ راستوں کی دشواریوں میں ان کا حصہ ختم ہو سکے۔

,رپورٹ علی رحمان انصاری