22 سال قبل اپنے گھر والوں سے بچھڑنے والے شخص کو پٹرولنگ پولیس پل باگڑ کے ملازمین نے اپنوں سے ملوا دیا،گھر میں خوشی کا سماں،پٹرولنگ پولیس پل باگڑ کے انچارج راؤ ثاقب کو اہل خانہ کی طرف سے دعائیں

بارہ میل(نامہ نگار)22 سال قبل اپنے گھر والوں سے بچھڑنے والے شخص کو پٹرولنگ پولیس پل باگڑ کے ملازمین نے اپنوں سے ملوا دیا،گھر میں خوشی کا سماں،پٹرولنگ پولیس پل باگڑ کے انچارج راؤ ثاقب کو اہل خانہ کی طرف سے دعائیں۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پٹرولنگ پولیس پل باگڑ کے انچارج راؤ ثاقب اپنی ٹیم کے ہمراہ روز کے معمول کے مطابق گاڑیوں کی چیکنگ میں مصروف تھے کہ ایک منور نامی شخص کو مشکوک جان کر روکا اور پوچھ گچھ کی جس پر منور نامی شخص نے کوئی جواب نہ دیا،مختلف ذرائع استعمال کرکے اس کے ماموں شمیر احمد ولد مراد کو بلایا گیا جس نے بتایا کہ منور ولد عنائیت قوم جٹ کلیار سکنہ چوک منڈا ضلع مظفر گڑھ جو کہ 22 سال قبل گم ہو گیا تھا ہم نے بہت جگہ اسے تلاش کیا لیکن کہیں نہیں مل رہا تھا تاہم منور کے ملنے پر گھر میں خوشی کا سماں تھا اور ہر شخص پٹرولنگ پولیس پل باگڑ کے انچارج راؤ ثاقب اور اسکی ٹیم کو دعائیں دے رہے تھے۔

رپورٹ مظہر حسین باٹی