انتظامیہ کی ملی بھگت یا لاعلمی،کبیروالا کے دیہاتی علاقے دو نمبر ٹریکٹروں،گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی خرید و فروخت کے بڑے مراکز بن گئے،بغیر رجسٹریشن گاڑیاں رواں دواں حکومت کو ٹیکسز کی مد میں لاکھوں روپے کا نقصان، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور دیگر متعلقہ محکمے صرف شہری علاقوں تک محدود،کچھ روز قبل نیوز شائع ہونے باوجود کوئی کاروائی نہ ہو سکی،اعلیٰ حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔
بارہ میل(نامہ نگار)انتظامیہ کی ملی بھگت یا لاعلمی،کبیروالا کے دیہاتی علاقے دو نمبر ٹریکٹروں،گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی خرید و فروخت کے بڑے مراکز بن گئے،بغیر رجسٹریشن گاڑیاں رواں دواں حکومت کو ٹیکسز کی مد میں لاکھوں روپے کا نقصان، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور دیگر متعلقہ محکمے صرف شہری علاقوں تک محدود،کچھ روز قبل نیوز شائع ہونے باوجود کوئی کاروائی نہ ہو سکی،اعلیٰ حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق کبیروالا کے دیہاتی علاقے چوری اور وارداتوں میں چھینے گئے ٹریکٹروں،گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی خرید و فروخت کے بڑے مراکز بن گئے سردار پور،نواں شہر،ککڑھٹہ،سلارواھن،سرائے سدھو،بارہ میل،چوپڑہٹہ اور دیگر دیہاتی علاقوں میں ٹمپرڈ شدہ گاڑیاں ٹریکٹر اور موٹر سائیکل جعلی نمبر پلیٹیں لگا کر سڑکوں پر رواں دواں ھیں جس سے ٹیکسز کی مد میں حکومت کو لاکھوں روپے کا نقصان ھو رھا ھے ان علاقوں میں قائم ورکشاپس پر ڈیرہ غازی خان،ڈیرہ اسماعیل خان،راجن پور اور دیگر علاقوں سے چوری ھونے اور ڈکیتیوں میں چھینی گئی گاڑیاں ٹریکٹر موٹر سائیکل اور سمگل شدہ ٹمپرڈ گاڑیاں فروخت کرنے والے ڈیلرز ھمہ وقت موجود ھوتے ھیں جو اُدھر کا مال ادھر اور ان دیہاتی علاقوں سے وارداتوں کے دوران چھینی گئی اور چوری شدہ گاڑیوں کو علاقہ غیر میں لے جاکر فروخت کرتے ھیں،صفدر اور لیاقت مبینہ طور پر اس کے گروہ کے سرپرست ہیں،جبکہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خانیوال اور دیگر متعلقہ محکمے صرف شہری علاقوں تک کاروائیوں میں مصروف ھیں،کچھ روز قبل مختلف اخبارات میں نیوز بھی شائع ہوئیں لیکن انتظامیہ کی طرف سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی،عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹ مظہر حسین باٹی
22 سال قبل اپنے گھر والوں سے بچھڑنے والے شخص کو پٹرولنگ پولیس پل باگڑ کے ملازمین نے اپنوں سے ملوا دیا،گھر میں خوشی کا سماں،پٹرولنگ پولیس پل باگڑ کے انچارج راؤ ثاقب کو اہل خانہ کی طرف سے دعائیں












