کسان کنگال،کھاد ڈیلر مالا مال،زراعت افسران بھی مبینہ حصہ دار،زراعت ملازمین سنٹروں پر ذاتی بندوں کو کھاد ٹوکن جاری کرنے لگے،مگر مچھ ڈیلروں کے گوداموں میں کھاد کا سٹاک تاحال موجود،کسانوں کی ڈیلروں کو بدعائیں،حکام بالا نوٹس لیں،کسانوں کا مطالبہ

بارہ میل(نامہ نگار)کسان کنگال،کھاد ڈیلر مالا مال،زراعت افسران بھی مبینہ حصہ دار،زراعت ملازمین سنٹروں پر ذاتی بندوں کو کھاد ٹوکن جاری کرنے لگے،مگر مچھ ڈیلروں کے گوداموں میں کھاد کا سٹاک تاحال موجود،کسانوں کی ڈیلروں کو بدعائیں،حکام بالا نوٹس لیں،کسانوں کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق ضلع خانیوال کی تحصیل کبیروالا میں کسانوں کو کھاد ملنا خواب بن گیا ہے کھاد سنٹروں پر کسانوں کو دھکے مل رہے ہیں جبکہ زراعت ملازمین اپنے ذاتی بندوں کو کھاد ٹوکن جاری کر رہے ہیں،کسان بلیک میں کھاد خریدنے پر مجبور ہے جس کی وجہ سے کسان کنگال ہو گیا ہے جبکہ کھاد ڈیلر دنوں میں کروڑوں پتی بن گئے ہیں،زراعت کے افسران بھی ڈیلروں سے بھتہ وصولی کے بعد خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،کھاد ڈیلروں کے گوداموں میں سٹاک موجود ہے،کسانوں کا خون نچوڑ کر کھاد ڈیلروں نے کروڑوں کی جائیدادیں بنا لیں ہیں،کروڑوں کے بینک بیلنس،مہنگی گاڑیاں اور بنگلے بنا لیے ہیں،اگر محکمہ نیب کھاد ڈیلروں کے ناجائز اثاثے چیک کریں تو سب کچھ سامنے آ سکتا ہے،حکومت کا کسانوں کو کنٹرول ریٹ پر کھاد دینے کا وعدہ زراعت افسران نے جھوٹا ثابت کر دیا ہے،زراعت ملازمین شہروز اور مجید احمد دونوں ہاتھوں سے مال کما رہے ہیں،شہریوں نے ان ملازمین کے خلاف احتجاج بھی کیا افسران کو شکایتیں بھی کیں لیکن افسران بالا نے اپنے،،کماؤ،، ملازمین کو کوئی تاحال سزا نہیں دی،کسانوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے۔

رپورٹ مظہر حسین باٹی