انتقام کی سیاست پہ یقین نہیں رکھتا خدمت کی سیاست میرا منشور ہے امیر عباس خان سیال

احمدپورسیال(سٹارنیوز)انتقام کی سیاست پہ یقین نہیں رکھتا خدمت کی سیاست میرا منشور ہے،ہر شخص کو حق ہے وہ جسے ووٹ دے
چوہدری متین قیصر میو مہر غلام قاسم سرگانہ اور طیب میو پہ ہونے والی ایف آئی آر سے میرا کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں جس دن ایف آئی آر ہوئی میں لاہور تھا مجھے مہر غلام قاسم کے بیٹے امیر رضا سرگانہ سے پتہ چلا کے ان کے والد پہ ایف آئی آر ہوگئی
میں نے انہیں بھی یقین دلوایا اس ایف آئی آر سے ان کا کوئی تعلق نہیں

احمد پورسیال موجود ہوتا تو چوہدری طیب میو کو خود تھانے سے رہا کروا کے لاتا طیب میو سے میری کون سی لڑائی ہے جو میں نے ان پہ مقدمہ درج کروانا تھا

ووٹ دینا ہر شخص کا جمہوری حق یے دولاکھ ووٹر میں گر پچاس ہزار ووٹر مجھے پرچی نہیں دیتا تو کیا پچاس ہزار لوگوں کو میں جیل بھجوا دوں گا

احمد پورسیال میرا گھر ہے یہاں سب میرے اپنے ہیں کیا میں نے کل یہاں نہیں رہنا کے ہر شخص کے خلاف میں مقدمے درج کروا رہا ہوں
کسی کا کوئی ذاتی معاملہ یا لڑائی جھگڑا ہے اور بات تھانے ہسپتال تک پہنچتی ہے ادارے اپنی قانونی کاروائی کرتے ہیں تو کیا اس میں بھی میرا قصور ہے

پورے پاکستان میں تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف کاروائیاں ہو رہی ہیں تو کیا وہ بھی میرے کہنے پہ ہو رہی ہیں

میرے کہنے پہ کسی کے خلاف سیاسی کاروائی نہیں ہورہی دراصل میرے سیاسی مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اورمیرے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلا رہے میرے سیاسی مخالفین میرے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ نا پھیلائیں سیاست کے میدان میں میرا مقابلہ کریں

امیدوار پی پی 130 امیر عباس خان سیال کی میڈیا سے گفتگو