جھنگ ۔موضع کوٹ خیرا اور گرد و نواح میں منشیات نئی نسل کو تباہ کرنے لگی۔ علاقہ میں منشیات فروشی کا کاروبار زور پکڑنے لگا ۔ اہل علاقہ کی ارباب اختیار سے نوٹس لینے کی اپیل
جھنگ (سٹارنیوز) موضع کوٹ خیرا اور گرد و نواح میں منشیات نئی نسل کو تباہ کرنے لگی۔ علاقہ میں منشیات فروشی کا کاروبار زور پکڑنے لگا ۔ اہل علاقہ کی ارباب اختیار سے نوٹس لینے کی اپیل ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر جھنگ کی حدود میں واقع موضع کوٹ خیرا اور اس کے گرد و نواح میں مبینہ طور پر منشیات فروشی کا کاروبار جڑ پکڑنے لگا ۔ علاقہ کے گلی محلوں اور اطراف میں مبینہ طور پر منشیات فروش سر گرم ہو گے ۔ منشیات فروشی کے اس مبینہ کاروبار کی وجہ سے نو جوان نسل اخلاقی طور پر تباہ ہونے لگی۔ اہل علاقہ کے مطابق چند مبینہ منشیات فروش دیدہ دلیری کے ساتھ منشیات فروخت کر رہے ہیں ۔ اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ اگر اس صورت حال پر فوری توجہ نہ دی گئی ۔ تو یہ مسئلہ نہ صرف معاشرتی گراوٹ کا باعث بن سکتا ھے۔ بلکہ یہ ایک منظم کاروبار کی صورت بھی اختیار کر سکتا ھے۔ جس سے اخلاقی اقدار تباہ و برباد ہونے کا خدشہ ھے۔ اہل علاقہ نے اعلیٰ ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ھے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس پر توجہ دینے کی ضرورت ھے۔ بصورت دیگر علاقہ میں غیر قانونی سر گرمیاں فروغ پا سکتی ہیں ۔
رپورٹ۔ علی رحمان انصاری












