خانیوال پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں قائم سٹیٹ آف دی آرٹ آٹزم سنٹر میں آٹزم کی تشخیص والے بچوں کو معاشرہ کا کار آمد فرد بنانے کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئ ہے-سیکرٹری ٹو وزیر اعلی پنجاب عامر کریم خان

خانیوال( سٹارنیوز)پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں قائم سٹیٹ آف دی آرٹ آٹزم سنٹر میں آٹزم کی تشخیص والے بچوں کو معاشرہ کا کار آمد فرد بنانے کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئ ہے-سیکرٹری ٹو وزیر اعلی پنجاب عامر کریم خان نے آٹزم سنٹر کا دورہ کرکے سہولیات اور سٹاف کی استعداد کار کا جائزہ لیا-انہوں نے آٹزم سنٹر کے قیام پر ڈپٹی کمشنر خانیوال اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا- سیکرٹری ٹو وزیر اعلی پنجاب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آٹزم سنٹر کے قیام پر ڈپٹی کمشنر خانیوال کی کوششیں قابل ستائش ہیں-انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب ذہنی اور جسمانی معذور بچوں کو معاشرے کا کار آمد فرد بنانے کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے بریفنگ دیتےہوئے بتایا کہ خانیوال پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں قائم سٹیٹ آف دی آرٹ آٹزم سنٹر میں بچوں کو معاشرہ کا کار آمد فرد بنانے کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئ ہے- آٹزم کی تشخیص والے بچوں کے والدین کو اب بھاری اخراجات کر کے دوسرے اضلاع میں نہیں جانا پڑیگا۔آٹزم سنٹر میں تھراپیز اور دیگر تدریسی عمل سے اپنی صلاحیتوں میں بہتری محسوس کرنیوالے بچے اپنی مزید تعلیم بھی جاری رکھ سکیں گے۔
۔عامر کریم خان نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ آٹزم سنٹر کے لان میں پودا بھی لگایا-اسسٹنٹ کمشنر کوارڈینیشن صدف اکبر اور دیگر متعلہ حکام بھی موقع پر موجود تھے

رپورٹ مظہر حسین باٹی