حلقہ پی پی 130, ثانیء نجف عباس خان سیال
امیر عباس خان سیال امیدوار برائے صوبائی اسمبلی
نے الیکشن کمپین شروع کر دی

حلقہ پی پی 130 میں انتخابات 2024 کی باقاعدہ انتخابی مہم کا آغاز امیر عباس خان سیال نے اپنے والد محترم بانی تحصیل سابق ایم این اے خان نجف عباس خان سیال مرحوم کی آخری آرام گاہ پر گزشتہ روز حاضری سے شروع کیا
امیر عباس خان سیال نے اپنے والد کی قبر پر فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت کی

اور بابا کی قبر سے مخاطب ہو کر کہا کہ
بابا جان میری کامیابی کیلئے دعا کرنا !

آپ کے بعد آپ کے مشن کی تکمیل کیلئے آپ کے چاہنے والوں کے پاس آپ کی خدمات کا
ووٹ مانگنے جا رہا ہوں
بابا جان میرے لئے دعا کرنا
حلقہ کی عوام کے پاس جا رہا ہوں
جس عوام کی آسانیوں کیلئے آپ نے تحصیل بنائی

جن کی صحت کی بہتری کیلئے آپ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال قائم کروایا

جن کے بچوں کے بہتر تعلیمی مستقبل کیلئے آپ نے کالجز کی بنیاد رکھی

جن دیہات میں رہنے والوں کیلئے پہلی بار تحصیل بھر میں یو سی سطح پر آپ نے کارپٹ سڑکوں کے جال بچھائے

جن دیہی آبادیوں میں کسانوں کاشتکاروں کے مویشیوں کے حفظان صحت کیلئے آپ نے ویٹرنری ڈسپنسریاں قائم کروائیں

جن مزدوروں، دہقانوں، سفید پوشوں کے ہزاروں بچوں کو بشمول تحصیل ، ملک بھر میں سرکاری نوکریاں دلوا کر با عزت روزگار دلوایا

جن کے مفاد عامہ کیلئے نادرا ، ریونیو ، تعلیم، زراعت، پوسٹ آفس،، سیکیورٹی ، پٹرولنگ، فائر برگیڈ ریسکیو سمیت متعدد ادارے قائم ہوچکے

مگر آپ کی رحلت کے بعد تحصل کا کام ادھورا رہ گیا
ترقی کا سفر رک گیا
بابا آپ کے بعد آپ کے چاہنے والوں کو آپ جیسا کوئی نہ ملا
اپنے تو اپنے غیروں نے بھی آپ کو بہت یاد کیا
بابا جان
آج میں آپ کی قبر پر عہد کرتا ہوں
کہ
کامیاب ہو کر آپ کے چاہنے والوں کو مایوس نہیں کروں گا
حلقہ بھر کی عوام کی خدمت کروں گا

اپنے حلقے کی ترقی اور خوشحالی کا خواب جو آپ نے دیکھا تھا
اسے ہر حالت میں شرمندہ تعبیر کر کے پورا کروں گا

اللہ نے موقع دیا تو
ثانی نجف عباس خان سیال بن کر آپ کے چاہنے والوں کی امیدوں پر پورا اتروں گا

اپنے والد مرحوم خان نجف عباس خان سیال کی قبر پر حاضری کے بعد امیر عباس خان سیال نے باقاعدہ الیکشن کمپین کا آغاز کیا، خیر و برکت کیلئے دربار عالیہ مخدوم نر نورنگ جہانیہ بخآری سرکار پر حاضر دی

بعد ازاں حلقے میں مختلف مقامات پر انتخابی کارنر میٹنگز اور سیاسی اجتماعات سے خطاب کیا ،
خطاب کرتے ہوئے امیر عباس خان سیال نے کہا کہ خان نجف عباس خان سیال کا ویڑن ہمارا منشور ہے اور بلا تفریق و امتیاز ترقی و خوشحالی ہمارا اولین فرض ہے
اس موقع پر امیر عباس خان سیال کا والہانہ استقبال کیا گیا پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور گلپاشی کی گئی

انتخابی کمپین کا آغاز اور استقبالیہ جوش و ولولے سے ظاہر ہو رہا ہے کہ خان نجف عباس خان سیال کا دور ثانی نجف عباس خان سیال کی صورت میں واپس آنے والا ہے

خصوصی رپورٹ: حبیب منظر نمائندہ سٹار نیوز سابق صدر تحصیل پریس کلب احمدپور سیال 03027691808