پریس کلب چوپڑہٹہ کا ہنگامی اجلاس زیر صدرات مظہر حسین باٹی منعقد ہوا
بارہ میل(نامہ نگار)پریس کلب چوپڑہٹہ کا ہنگامی اجلاس زیر صدرات مظہر حسین باٹی منعقد ہوا،پریس کلب چوپڑہٹہ کے نائب چوہدری آصف مظہر سہو کے ساتھ ہونے والی واردات کی پر زور الفاظ میں مذمت کی گئی،آر پی ملتان اور ڈی پی او خانیوال فوری طور پر نامعلوم ڈاکو ٹریس کریں اور ان کو سخت سے سخت سزا دی کر ریکوری کروائی جائے،تمام ممبران کا متفقہ فیصلہ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ شام پریس کلب چوپڑہٹہ کا نائب صدر چوہدری آصف مظہر سہو ماڑی سہو کے قریب گھر واپس آ رہا تھا کہ مین جھنگ روڈ پر موٹر پر سوار نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسے روکا نقدی پانچ ہزار اور سی ڈی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے،اطلاع پر مقامی پولیس تھانہ بارہ موقع پر پہنچ گئی تاہم مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کر دیا گیا اس سلسلے میں پریس کلب چوپڑہٹہ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت مظہر حسین باٹی منعقد ہوا جس میں پریس کلب چوپڑہٹہ کے تمام ممبران نے واقعہ کی پر زور الفاظ میں مذمت کی آر پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر نامعلوم ڈاکو ٹریس کرکے ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور چوہدری آصف مظہر سہو کے نقصان کا ازالہ کیا جائے،دریں اثناء تحصیل کبیروالا کے تمام پریس کلبز کے ممبران نے بھی واقعہ کی مذمت کی صحافیوں کا کہنا تھا کہ اگر پولیس نے ڈکیتی کے ملزمان ٹریس نہ کیے تو سخت احتجاج کیا جائے گا
رپورٹ مظہر حسین باٹی












