لاھور،اسلام آباد جانے والی ٹرانسپورٹ بذریعہ موٹروے جانے کو ترجیح دینے لگی،ٹوٹا پھوٹا کبیروالا جھنگ روڈ ویران،کروڑوں روپے کے کاروبار تباہ،لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور
بارہ میل(نامہ نگار) لاھور،اسلام آباد جانے والی ٹرانسپورٹ بذریعہ موٹروے جانے کو ترجیح دینے لگی،ٹوٹا پھوٹا کبیروالا جھنگ روڈ ویران،کروڑوں روپے کے کاروبار تباہ،لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور۔تفصیل کے مطابق خانیوال سے لاھور اسلام آباد موٹروے کے آغاز سے کبیروالا براستہ جھنگ،پنڈی بھٹیاں،اسلام آباد جانیوالی ٹریفک کا بہاؤ موٹروے کی جانب منتقل ھونے سے کبیروالا تا جھنگ روڈ پر قائم کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ھونے والے ھوٹل،پٹرول پمپس،ٹائر شاپس اور دیگر کاروبار ٹھپ ھو چکے ھیں جبکہ مالکان کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ھے جبکہ ان علاقوں میں زرعی اور سکنی اراضی کی قیمتوں میں زبردست کمی ھو چکی ھے جس سے زمیندار طبقہ بھی پریشانی سے دو چار ھے واضح رھے کہ گزشتہ دس برسوں سے کبیروالا جھنگ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور سفر کے قابل نہیں ھے جو کہ مقامی سیاستدانوں کی لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے اس روڈ پر کسانوں کو اپنی اجناس کھیتوں سے منڈیوں تک لے جانے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ھے مگر عوام کے ووٹوں کی طاقت سے منتخب ھو کر اسمبلیوں میں جانیوالوں کو شائید عوام کی مشکلات کا اندازہ نہیں ھے،عوامی سماجی اور دیہاتی حلقوں نے حکام بالا سے پرزور مطالبہ کیا ھے کہ کبیروالا جھنگ روڈ کو جلد از جلد تعمیر کروایا جائے اور کم از کم دو یا تین ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو کبیروالا سے جھنگ روڈ پر سروس چلانے کا پابند کیا جائے تاکہ عوام کی مشکلات کم ھونے کے ساتھ ساتھ کروڑوں روپے کے کاروبار تباہ ھونے سے بچ سکیں۔
رپورٹ مظہر حسین باٹی












