شورکوٹ کے مضافاتی علاقہ بستی اسلام میں مضرصحت سویٹس اور بیکری فوڈز کی بھرمار
شورکوٹ (سٹارنیوز) شورکوٹ کے مضافاتی علاقہ بستی اسلام میں مضرصحت سویٹس اور بیکری فوڈز کی بھرمار تفصیلات کے مطابق شورکوٹ کے مضافاتی علاقہ بستی اسلام میں نرالہ سویٹس اینڈ بیکرز مضر صحت اور ناقص میٹیریل سے فوڈز پراڈکٹس بنانے میں مصروف جبکہ محمکہ فوڈ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے نرالہ سویٹس اینڈ بیکرز کی مٹھائی میں مکھیاں مچھر اور لال بیگ کی بھرمار جبکہ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کئی بار مضر صحت مٹھائی کے حوالے سے انہیں شکایت کی گئی ہے لیکن وہ ٹس سے مس تک نہیں ہوئے اور صحت کے اصولوں کے برخلاف مٹھائی اور بیکری آئٹمز بنانے میں سرگرم ہیں علاقہ مکینوں کا مطالبہ ہے کہ محمکہ فوڈز نرالہ سویٹس اینڈ بیکر جیسے فوڈز پوائنٹ کی انسپکشن کرے اور مضر صحت مٹھائی بنانے پر ایسے پوائنٹس سیل کرکے انکے خلاف قانون کاروائی عمل میں لائی جائے
رپورٹ کلیم اللہ طور













