ہم اس امیدوار کو سپورٹ کریں گے جو جھنگ ڈویژن کے قیام کے لیے جدوجہد کرے گا، رائے انصر صدیقی

گڑھ_مہاراجہ( سٹارنیوز)تفصیلات کے مطابق چئیرمین جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک جعفر غفار قریشی، سینئر وائس چیئرمین حاجی سرور جاوید ، مرکزی صدر رائے انصر صدیقی نے میٹنگ میں باقاعدہ فیصلہ کیا کہ 2024 کے الیکشن میں ہم صرف اس امیدوار کو سپورٹ کریں گے جو جھنگ ڈویژن کے قیام کے لیے ہمیں مطمئن کرے گا، اور کامیابی کے بعد اسمبلی میں جا کر جھنگ ڈویژن کے قیام کے لیے بھرپور جدوجہد کرے گا ،
گفتگو کرتے ہوئے جعفر غفار قریشی کا کہنا تھا کہ جھنگ بہت پرانا ضلع ہے جسکو ضلع تک ہی محدود رکھا گیا اب مذید یہ برداشت نہیں کریں گے، مرکزی صدر رائے انصر صدیقی کا کہنا تھا ہم اس الیکشن میں جھنگ ڈویژن کے معاہدے پر ووٹ دیں گے سپورٹ کریں گے، مئوذن کا کام ہے اذان دینا جو ہم دے رہے اور دیتے رہیں گے وہ وقت آئے گا جب جھنگ ڈویژن کے روپ میں نظر آئے گا ، سینئر وائس چیئرمین حاجی سرور جاوید کا کہنا تھا کہ ہم جھنگ کی عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ اس الیکشن میں امیدواروں سے جھنگ ڈویژن کا مطالبہ کریں، جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک ضلع بھر میں جھنگ ڈویژن کے مطالبے پر ووٹ دے گی سپورٹ کرے گی،

رپورٹ محمد عمر فاروق