اگیگا قیادت کے شانہ بشانہ 18،25 جنوری احتجاج اور دھرنے میں شرکت کریں گے، رمضان انقلابی، لیوانکیشمنٹ سمیت دیگر مسائل کے حل کے وعدے ایفا کئے جائیں، شیخ امتیاز رحمانی

سلطان باہو(بیوروچیف) اگیگا قیادت کے شانہ بشانہ 18،25 جنوری احتجاج اور دھرنے میں شرکت کریں گے، رمضان انقلابی، لیوانکیشمنٹ سمیت دیگر مسائل کے حل کے وعدے ایفا کئے جائیں، شیخ امتیاز رحمانی، تفصیلات کےمطابق آل ٹیچرز الائنس پنجاب کے مرکزی صدر صوفی محمد رمضان انقلابی اور میڈیا ایڈوائزر شیخ امتیازاحمدرحمانی نے کہا ہےکہ نگران حکومت اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر کے اساتذہ کرام میں شدید بےقراری اور بےچینی پیدا کر چکی ہے، پنجاب کے تاریخی احتجاج اور دھرنے کی وجہ سے مسائل حل کرنے کے وعدے کئے گئے مگر ابھی تک ان کو پورا نہ کیا جانا قابل تشویش ہے۔ہم 18 جنوری اور 25 جنوری کو اگیگا اتحاد کے ساتھ مل کر ضلعی سطح پر اور لاہور احتجاج میں ان کے ہمراہ ہونگے۔حکومت مقررہ تاریخ سے پہلے اساتذہ کرام کے مسائل حل کرے بصورت دیگر 8فروری کاانتخابی عمل میں اساتذہ تحریک بائیکاٹ کااعلان کرسکتی ہے،