بنوں پریس کلب نے مزید6 فعال صحافیوں کو مستقل بنیادوں پر ممبر شپ دے دی
بنوں [سٹارنیوز)بنوں پریس کلب نے مزید6 فعال صحافیوں کو مستقل بنیادوں پر ممبر شپ دے دی،ان صحافیوں نے عرصہ دراز سے پریس کلب بنوں (رجسٹرڈ) کے پاس ممبر شپ کیلئے درخواستیں جمع کی تھیں اور صحافتی سرگرمیاں جاری رکھے ہو ئے تھے،نیشنل پریس کلب بنوں کے صحافیوں کو بھی ممبر شپ دینے کیلئے مذاکراتی عمل اور زیر عمل درخواستوں پر کارروائی جاری رہے گا، نئی ممبر شپ دینے کیلئے پریس کلب بنوں کے صحافیوں کا جنرل باڈی اجلاس 10 جنوری 2024 کو ہوا تھا جس میں ارکان کی رائے لی گئی تھی جنرل باڈی اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں نئی ممبر شپ اور زیر عمل درخواستوں کی جانچ پڑتال کیلئے صدر پیر نیاز علی شاہ، سابق صدر عالم خان، سابق صدر عمر دیاز خان، سابق صدر سہیل خان اور سرپرست اعلیٰ حاجی عبدالمنان عادل پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، کمیٹی نے ریجنل انفارمیشن ڈائریکٹر محمد سرورمحمود خٹک کی سرپرستی میں ممبر شپ کے خواہشمند صحافیوں کی درخواستوں اور مطلوبہ کوائف کی جانچ پڑتال کے بعد 6 صحافیوں اسفندیار خان، عامر خان، فرحت اللہ بابر، رفعت اللہ قریشی، سلمان خان اور آصف عمران کے درخواستوں کو کلیئر قرار دیکر رکنیت دینے کا فیصلہ کیا، جس پر بنوں پریس کلب کابینہ کا اجلاس زیر صدارت پیر نیاز علی شاہ منعقد ہوا اجلاس میں کابینہ کے تمام عہدیداروں نے مذکورہ صحافیوں کو مستقبل بنیادوں پر ممبر شپ دینے کے حوالے سے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا چونکہ مذکورہ صحافی عرصہ دراز سے صحافتی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور فعال کردار ادا کر رہے ہیں تو صدر پیر نیاز علیشاہ نے پریس کلب کے کابینہ کے ارکان کی متفقہ رائے کی روشنی میں انہیں مستقل ممبر شپ دینے کا اعلان کیا جبکہ زیر عمل درخواستوں میں مطلوب لوازمات پورا کرنے کے بعد مزید کارروائی کیلئے پیش کی جائے گی، اس موقع پر پریس کلب کے دو معطل شدہ ممبران حاجی شیر محمد بنوی اور عنایت اللہ خٹک کی بحالی پر رائے لی گئی اور اُنہیں بھی بحال کر دیا گیا صدر پیر نیازعلی شاہ نے کہا کہ بنوں پریس کلب کی تعمیر و ترقی اور محرومیوں کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کر تی رہے گی، بنوں پریس کلب کی فلاح و بہبود کیلئے تمام تر کوششیں جاری رکھیں گے۔












