پیاز کی قیمت عبدالستار سپرا
پیاز کی قیمت کی ٹرپل سینچری مکمل ہو گئی.
مقامی پیاز کو زیادہ سے زیادہ قیمت پر ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دیے جانے کے بعد مقامی سطح پر پیاز مہنگا ہونے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے. پیاز کی قیمت کی ٹرپل سینچری مکمل ہو گئی، مقامی پیاز کو زیادہ سے زیادہ قیمت پر ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دیے جانے کے بعد مقامی سطح پر پیاز مہنگا ہونے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے تفصیلات کے مطابق پاکستان میں نئے سال کے آغاز پر مہنگائی کا طوفان شدید ہو گیا میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں خاص کر پیاز کا بدترین بحران پیدا ہو گیا ہے
چند ہی دنوں میں ملک میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 100 روپے سے بھی زائد اضافہ ہو گیا، یوں فی کلو پیاز کی اوسط قیمت 300 روپے ہو چکی، جبکہ ملک کے کئی شہروں میں پیاز 300 روپے سے بھی زائد قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے.پاکستان فروٹ ویجیٹیبل ایسوسی کے مطابق بھارت کے پیاز برآمد پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کے بعد پاکستان سے پیاز کی برآمد بڑھ گئی تھی جس سے مقامی سطح پر پیاز مہنگا ہوگیا.وزارت تجارت کی جانب سے پیاز کی ایکسپورٹ پر پابندی عائد کرنے کے بجائے ایکسپورٹ پرائس بڑھانے سے خوردہ سطح پر پیاز کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے پاکستان میں معاشی بحران اور تاریخ کی بدترین مہنگائی کے باوجود ایکسپورٹرز کو پیاز کی ذخیرہ اندوزی اور ایکسپورٹ سے سرمایہ کمانے کی کھلی چھٹی دے دی گئی ہے پاکستان ایک جانب دیسی پیاز ایکسپورٹ کر رہا ہے وہیں مقامی طلب پوری کرنے کے لیے ترکی سے پیاز درآمد کی جارہی ہے جس سے زرمبادلہ ضائع ہورہا ہے،اس تمام صورتحال کا فائدہ بڑے ایکسپورٹرز کو پہنچ رہا ہے جو کاشتکاروں کے نام پر پیاز ایکسپورٹ کرکے پیاز کی قلت پیدا کرکے ایکسپورٹ سے پیسہ کما رہے ہیں.
دوسری جانب مرغی کے گوشت، انڈوں اور پیاز سمیت بیشتر اشیاء مہنگی ہونے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں ملک میں اس وقت چشتیاں میں مرغی کے گوشت کی قیمت 700 روپے سے بھی زائد ہو گئی جبکہ چشتیاں میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید 23روپے اضافے سی638روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 16روپے اضافے سے440روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی مزید 2روپے اضافے سے420روپے فی درجن کی سطح پر پہنچ گئی انڈوں کی طلب بڑھنے سے قلت پید اہو گئی ہے جس کی وجہ سے تھوک اور پرچون میں انڈے بلیک میں فروخت ہو رہے ہیں پرچون سطح پر فی درجن انڈے سرکاری نرخ کی بجائے20سے30روپے زائد پر فروخت کئے جارہے ہیں.













