ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے احکامات پر پولیس لائن میں انٹی رائٹ تربیتی کورس کا آغاز کردیا گیا ۔تربیتی کورس میں 200 سے زائد پولیس افسران اور جوانوں کو انٹی رائٹس کے حوالے سے تربیت فراہم کی گئی ، ڈی پی او نے انٹی رائٹ تربیتی کورس میں شریک افسران و جوانوں کو انٹی رائٹ کورس کی اہمیت کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

جھنگ (سٹارنیوز) ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے احکامات پر پولیس لائن میں انٹی رائٹ تربیتی کورس کا آغاز کردیا گیا ۔تربیتی کورس میں 200 سے زائد پولیس افسران اور جوانوں کو انٹی رائٹس کے حوالے سے تربیت فراہم کی گئی ، ڈی پی او نے انٹی رائٹ تربیتی کورس میں شریک افسران و جوانوں کو انٹی رائٹ کورس کی اہمیت کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے احکامات پر امن و امان کے قیام اور مجمع خلاف قانون سے نمٹنے کیلئے پولیس لائن میں انٹی رائٹ کورس کا آغاز کر دیا گیا۔ تربیتی کورس میں انٹی رائٹ فورس کی جنرل پلاٹونز اور سپیشل رائٹ کنٹرول دستوں سمیت 200 سے زائد افسران اور جوانوں نے حصہ لیا۔تربیتی کورس میں ماسٹر ٹرینرز نے انٹی رائٹ فورس کے جوانوں کوہنگامی حالات سے نمٹنے، وی فارمیشن، سٹینڈنگ فارمیشن، ٹئیر گیس اورلااینڈ آرڈر کنٹرول کے حوالے سے جدید خطوط پرتربیت دی۔ ڈی پی او نے انٹی رائٹ تربیتی کورس میں شریک افسران و جوانوں کو انٹی رائٹ کورس کی اہمیت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس افسران کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انٹی رائٹ تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ امن و امان کے قیام میں انٹی رائٹ فورس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔تربیتی کورس مجمع خلاف قانون کوطاقت کے کم سے کم استعمال سے منتشر کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ڈی پی او نے ماسٹر ٹرینرز اور انسٹرکٹرز کی پیشہ ورآنہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے شاباش دی ۔

رپورٹ علی رحمان انصاری